• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کے ویزوں میں 15 روز کی توسیع کردی

شائع September 4, 2020 اپ ڈیٹ September 5, 2020
وزارت داخلہ نے کورونا کے باعث غیرملکیوں کے ویزے میں توسع کی تھی—فائل/فوٹو:اے پی پی
وزارت داخلہ نے کورونا کے باعث غیرملکیوں کے ویزے میں توسع کی تھی—فائل/فوٹو:اے پی پی

وفاقی وزارت داخلہ نے ان غیرملکی شہریوں کے ویزوں میں 15 روز کی رعایتی توسیع کردی جن کے ویزوں کی میعاد 15 مارچ 2020 جو ختم ہوچکی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ‘متعلقہ اتھارٹی نے ان غیر ملکی شہریوں کے ویزوں میں مزید 15 دن کی رعایتی توسیع کردی’۔

مزید پڑھیں:کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے غیر ملکیوں کے ویزوں میں توسیع کا اعلان

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع ان تمام غیر ملکیوں کے لیے ہے جو 15 مارچ 2020 کو ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد ملک میں موجود ہیں۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ‘15 روز کیہ رعایتی توسیع کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا اور تمام نئے درخواست گزاروں کو 16 ستمبر کے بعد حکومت پاکستان کے مقرر کردہ جرمانے ادا کرنے ہوں گے’۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے رواں برس مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکی افراد کے ویزے میں توسیع کا اعلان کردیا تھا۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا جبکہ احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردی جائیں گی۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ اُمید ہے کہ تمام متعلقہ افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ نے امریکی بلاگر سنتھیا رچی کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں 15 روز میں پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سنتھیا رچی کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد، 15 روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت

سنتھیا رچی نے خود بھی سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں مذکورہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘وزارت داخلہ، جنہوں نے شاید دباؤ میں آکر جو وہ خود ہی بہتر جانتے ہیں، گزشتہ 10 سال میں پہلی مرتبہ میرے ویزا میں توسیع کو مسترد کردیا’۔

انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ان کی درخواست کو دیکھیں اور میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے ویزا میں توسیع کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024