• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ملک میں مزید 752 افراد کورونا سے متاثر، 285 صحتیاب

شائع September 5, 2020 اپ ڈیٹ September 13, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 285 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے پی
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 285 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کے بعد اب معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے چنانچہ اس میں کمی کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا، ماسک پہننے کے علاوہ بار بار ہاتھ دھونا یا سینیٹائزر سے صاف کرنا ضروری ہے۔۔

ملک میں اب تک 2 لاکھ 98 ہزار 348 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 6 ہزار 340 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 553 صحتیاب ہوگئے۔

آج 5 ستمبر کو کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 752 نئے کیسز سامنے آئے اور 5 مریض انتقال کر گئے، آج کے اعداد و شمار میں بلوچستان کے گزشتہ روز کے 112 کیسز بھی سامنے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 285 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے ابتدائی 2 کیسز ایک ہی تاریخ یعنی 26 فروری کو سامنے آئے تھے جس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تعلیمی ادارے اور پر ہجوم مقامات کو بند کردیا گیا تھا بعدازاں لاک ڈاؤن نافذ کر کے ہر قسم کی سرگرمیاں محدود کردی گئی تھیں۔

تاہم معاشی چیلنجز کو دیکھتے ہوئے اپریل میں ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنی شروع کردی تھی اور مئی میں کافی چیزیں کھول دی گئیں تھیں جس کی وجہ سے جون میں پاکستان وبا پر عروج پر جا پہنچی تھی۔

بعدازاں جون میں حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کر کے وہاں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے اور ٹی ٹی کیو پالیسی کو مؤثر انداز میں اپنانے سے جولائی میں وبا کا پھیلاؤ سست ہوگیا تھا اور اگست تک صورتحال حوصلہ افزا رہی۔

آج ملک میں وبا کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب

پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں مزید 74 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 2 مریض انتقال کر گئے۔

ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے لیے بنائے گئے خصوصی سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 74 نئے کیسز کے ساتھ مجموعی کیسز کی تعداد 97 ہزار 118 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مزید 2 مریضوں کے انتقال کر جانے سے اموات کی تعداد 2 ہزار 208 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے بیان میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 230 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں چوبیس گھنٹے کے دوران وبا سے کو۴ی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور اموات 2422 پر برقرار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 152 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد مجموعی طور پر شفا پانے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 26 ہزار 164 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں گزشتہ روز 212 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 2 مریض انتقال کر گئے تھے۔

سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق ان کیسز کے بعد سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 41 ہوگئی۔

اس کے علاوہ مزید 5 مریضوں کے انتقال کر جانے سے صوبے میں اموات کی تعداد 2 ہزار 422 تک پہنچ گئی تھی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت میں 12 افراد کووِڈ 19میں مبتلا پائے گئے تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ کئی روز سے کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 ہزار 726 ہوگئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 175 ہے۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے کورونا کے 93 نئے کیسز کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 36 ہزار 591 ہوگئی۔

صوبے میں ہفتہ کو بھی وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا اور اموات کی تعداد 1255 پر برقرار ہے۔

آزاد کشمیر

ملک میں کورونا سے سب سے کم متاثر ہونے والے علاقے میں میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

کووِڈ 19 کے سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 313 ہوگئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 65 ہے۔

گلگت بلتستان

سیاحت کے لیے مشہور مقام گلگت بلتستان میں نئے کیسز کی تعداد پہلے کی نسبت بڑھی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 12 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔

حکومت کے اکٹھا کیے گئے اعداد و شمار کےمطابق نئے کیسز کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 960 ہوگئی ہے۔

اس خطے میں کووِڈ 19 کے اب تک انتقال کرجانے والے مریضوں کی تعداد 71 ہے۔

صحتیابی کی شرح

کووِڈ 19 کے نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ صحتیاب مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 285 مریض اس وائرس سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے۔

اس طرح میں ملک میں صحتیاب مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 553 ہوگئی جو مجموعی کیسز کا 94 فیصد ہے۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 298348

اموات: 6340

صحتیاب: 282553

فعال کیسز: 9455

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد 98 ہزار 118 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 36 ہزار 591 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 157 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 15 ہزار 726، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 960 اور کشمیر میں 2 ہزار 313 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال:

سندھ: 2422

پنجاب: 2208

خیبرپختونخوا: 1255

بلوچستان: 144

اسلام آباد: 175

آزاد کشمیر: 65

گلگت بلتستان: 71

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024