• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:29am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:32am Sunrise 5:55am

مولانا طاہر اشرفی مذہبی ہم آہنگی کیلئے وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی مقرر

شائع September 29, 2020
طاہر محمود اشرفی پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں — فائل فوٹو / رائٹرز
طاہر محمود اشرفی پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں — فائل فوٹو / رائٹرز

وزیر اعظم عمران خان نے مولانا طاہر محمود اشرفی کو اپنا نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی مقرر کر دیا۔

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مولانا طاہر اشرفی کو اعزازی طور پر نمائندہ خصوصی مقرر کیا گیا ہے اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ طاہر محمود اشرفی پاکستان علما کونسل (پی یو سی) کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے اگست کے آخر میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی اور فلسطین کے مسئلے پر پاکستان کے سخت مؤقف کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا علما سے مذہبی ہم آہنگی کیلئے مثالی کردار ادا کرنے پر زور

حافظ طاہر اشرفی نے ملک کے مذہبی طبقات کے جذبات کو وزیر اعظم تک پہنچایا کہ ان کے اٹھائے گئے اقدام سے پورے عالم اسلام میں ان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024