• KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am
  • KHI: Fajr 5:30am Sunrise 6:48am
  • LHR: Fajr 5:06am Sunrise 6:30am
  • ISB: Fajr 5:14am Sunrise 6:40am

کورونا وبا کے باعث پہلی بار دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا مالک بننے والا ملک

شائع October 11, 2020
— فوٹو بشکریہ پاسپورٹ انڈیکس
— فوٹو بشکریہ پاسپورٹ انڈیکس

کیا آپ جانتے ہیں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟ جی ہاں، وہ ملک جس کے شہری دنیا کے تقریباً تمام بڑے ملکوں تک رسائی کا حق رکھتے ہیں، اگر آپ کا جواب امریکا، برطانیہ یا چین ہے تو آپ بالکل غلط ہیں۔

پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے 2020 کی جاری فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس ہے۔

اس فہرست میں پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزا ممالک انٹری کی اجازت کو قرار دیا گیا۔

ویسے اس بار اس فہرست میں پاسپورٹ کی طاقت پر کورونا وائرس کی وبا پر اثرانداز ہوئی ہے کیونکہ متعدد ممالک نے اپنی سرحدیں بند کررکھیں اور مختلف ممالک کا سفر کافی مشکل ہوچکا ہے۔

مگر پھر بھی نیوزی لینڈ کے شہریوں کو دیگر کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ممالک تک رسائی کی سہولت حاصل ہے۔

نیوی لینڈ کے شہری 86 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 43 ممالک میں ویزا آن ارائیول کی سہولت ان کو میسر ہے۔

اس کے بعد جرمنی لگسمبرگ اور آسٹریا کا نمبر ہے جہاں کے شہری 93 ممالک میں ویزا فری جبکہ 35 میں ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔

تیسرے پر سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، جاپان اور جنوبی کوریا مشترکہ طور پر موجود ہیں جہاں کے شہریوں کو 90 ممالک میں ویزا فری جانے کی اجازت ہے تاہم ویزا آن ارائیول کی سہولت صرف 38 ممالک میں دستیاب ہے۔

چوتھے پر آسٹریلیا ہے جس کے شہری 85 ممالک میں ویزا فری جبکہ 43 میں ویزا آن ارائیول سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

اس کے بعد سوئیڈن، بیلجیئم اور فرانس ہیں، جن کے پاسپورٹس کے حامل افراد کو 93 ممالک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں جبکہ 34 ممالک میں پہنچتے ہی ویزا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اس کے برعکس جن ملکوں کے شہریوں کو سب سے کم ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں جن کو صرف 31 ملکوں میں ویزا فری یا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے، جبکہ شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 34 ممالک میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان کے پاسپورٹ کے حامل شہری بھی ان میں سے ایک ہیں جنہیں دنیا کے سب سے کم ملک میں یہ سہولت میسر ہے اور سب سے کمزور پاسپورٹ کی فہرست میں پاکستان 8 ویں نمبر پر موجود ہے کیونکہ اس کے شہریوں کو صرف 38 ملکوں میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ویزا دستیاب ہوتا ہے۔

ویسے پاکستان کی درجہ بندی میں کافی حد تک بہتری آئی ہے اس سے قبل یہ کمزور ترین پاسپورٹس میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر بھی رہ چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024