• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

شنیرا اکرم کا شادیوں کی بڑی تقریبات پر تشویش کا اظہار

شائع November 9, 2020
ملک میں کورونا وئرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک
ملک میں کورونا وئرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے—فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران شادی کی بڑی تقریبات پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور لوگوں کو تقریبات مختصر رکھنے کی تجویز دی ہے۔

شنیرا اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اس حوالے سے اپنے خیالات اور تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ماضی میں بڑی بڑی شادیاں ایک چیز تھیں لیکن ہم اس وقت ایک وبا سے گزر رہے ہیں تو کیوں نہ اس موقع کا فائدہ اٹھائیں اور اس وقت کو اپنے فائدے کے لیے استعمال کریں۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم اور شنیرا کی شکایت پر ساحلِ سمندر کی صفائی

انہوں نے اپنا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ وہ کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم سے ایک چھوٹی سی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھیں۔

شنیرا اکرم نے مزید لکھا کہ تقریبات کو مختصر رکھیں، زندگیاں بچائیں اور پیسہ بھی، میں وعدہ کرتی ہوں کہ لوگ سمجھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میری شادی کی تقریب بڑی نہیں تھی، یہ ٹھیک ہے، ہم بچ گئے، آپ بھی بچ جائیں گے۔

—فائل فوٹو: فیس بک
—فائل فوٹو: فیس بک

شنیرا اکرم کا ٹوئٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں کورونا وئرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ ایک مرتبہ پھر سی ویو پر موجود کچرے پر برہم

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر حکومت نے کئی سختیاں بھی عائد کی ہیں اور فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دے رکھا ہے۔

حکومت نے وبا سے بچاؤ کی خاطر شادی ہالز میں شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کرنے سمیت شادی کی تقریبات کو محدود رکھنے کے احکامات بھی جاری کر رکھے ہیں۔

علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں کے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ ہے جب کہ آنے والے دنوں میں مزید سختیاں کیے جانے کا امکان ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024