• KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am
  • KHI: Fajr 4:22am Sunrise 5:49am
  • LHR: Fajr 3:28am Sunrise 5:05am
  • ISB: Fajr 3:23am Sunrise 5:05am

گمراہ کن ٹوئٹ کو لائیک کرنے پر اب وارننگ دینے کا اعلان

شائع November 24, 2020
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اعلان کیا ہے کہ اگر اب کوئی صارف ایسی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرنے کی کوشش کرے گاجس پر مس لیڈنگ لیبل لگا ہوا تو وارننگ دی جائے گی۔

درحقیقت اب ایسی ٹوئٹ کو محض لائیک کرنے پر بھی آپ کو وارننگ ملے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریڈ انفو پروموٹ کرنے سے گمراہ کن ٹوئٹس کو بطور حوالہ استعمال کرنے کی شرح میں 29 فیصد کم آئے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم نے وارننگز فیچر کو توسیع دی ہے تاکہ آپ کو کسی لیبل ٹوئٹ پر کلک کرنے پر آپ کو اس کا علم ہوسکے۔

بیان کے مطابق صارف کو بتایا جائے گا کہ کسی ٹوئٹ پر لیبل کس وجہ سے دیا گیا ہے۔

جب کوئی صارف اس طرح کے ٹوئٹ کو لائیک کرنے کی کوشش کرے گا تو ایک میسج پوپ اپ ونڈو میں نظر آئے گا جس پر لکھا ہوگا 'ٹوئٹر کو مستند معلومات کا مقام بنانے میں مدد دے'۔

اس کے بعد ایک بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرنے پر اس موضوع کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکے گی، جس کے بعد وہ ٹوئٹ کو لائیک کرنے کا فیصلہ کرسکے گا۔

رواں برس کے دوران ٹوئٹر کی جانب سے ٹوئٹس پر لیبل لگانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جس کی وہ کورونا وائرس کی وبا اور امریکی انتخابات کے دوران گمراہ کن اطلاعات کو پھیلنے سے روکنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024