• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے وکیل کورونا کا شکار

شائع December 7, 2020 اپ ڈیٹ December 8, 2020
روڈی گیولیانی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ڈونلڈ ٹرمپ نے کی— فوٹو: بشکریہ نیویارک ٹائمز
روڈی گیولیانی کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ڈونلڈ ٹرمپ نے کی— فوٹو: بشکریہ نیویارک ٹائمز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل روڈی گیولیانی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جو صدارتی انتخاب میں بے ضابطگیوں کے الزامات کی پیروی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ 'نیویارک سٹی کی تاریخ کے عظیم ترین میئر روڈی گیولیانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا، جو امریکا کی تاریخ کے سب سے زیادہ کرپٹ انتخاب کو بے نقاب کرنے کے لیے انتھک کام کر رہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی ادارہ صحت کا ویکسین ٹرائلز کیلئے لوگوں کو دانستہ کورونا سے متاثر کرنے پر غور

چین پر الزام دہراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'روڈی گیولیانی کا چائنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'روڈی جلد صحت یاب ہوں گے، ہم اپنا کام جاری رکھیں گے'۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق روڈی گیولیانی نیویارک سٹی کے سابق میئر اور ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی اور انتخابی مہم کے وکیل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 76 سالہ روڈی گیولیانی کو جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے میڈیکل سینٹر میں داخل کیا گیا ہے اور وہ ہائی رسک مرحلے کا شکار ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'میں اپنے تمام دوستوں اور چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا'۔

انہوں نے کہا تھا کہ 'مجھے بہترین طبی امداد دی جارہی ہے اور بہتر محسوس کر رہا ہوں اور جلد صحت یاب ہو رہا ہوں'۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے مشیر اور ان کے بیٹے اینڈریو بھی 20 نومبر کو کورونا کا شکار ہوئے تھے اور وہ ایک روز قبل ہی اپنے والد کے ساتھ نیوز کانفرنس میں موجود تھے۔

مزید پڑھیں: چین دنیا بھر میں کورونا ویکسینز فراہم کرنے کے لیے تیار

خیال رہے کہ روڈی گیولیانی صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے لگائے گئے الزامات کی پیروی کر رہے ہیں اور دعویٰ کر رہے ہیں کہ بدترین دھاندلی ہوئی ہے لیکن کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

کورونا کے اعداد و شمار جاری کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق امریکا کورونا سے بدترین متاثر ہونے والا ملک ہے جہاں اب تک ایک کروڑ 51 لاکھ 73 ہزار 867 افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 21 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیویارک میں 7 لاکھ 42 ہزار 727 کیسز جبکہ 34 ہزار 985 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024