• KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm
  • KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm

عاصم اظہر کا پب جی آفیشل ترانہ 'کھیلتا جا' ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

شائع December 24, 2020
مداحوں کی جانب سے گانے کا بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے — فوٹو: اسکرین شاٹ
مداحوں کی جانب سے گانے کا بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے — فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے آن لائن گیم پب جی کا آفیشل ترانہ 'کھیلتا جا' ریلیز کردیا جسے پب جی کھیلنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

گلوکار عاصم اظہر کے اس گانے کو پب جی موبائل پاکستان کے ساتھ آفیشلی ریلیز کیا گیا ہے۔

اس گانے کو محض 3 گھنٹے میں 96 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند بھی کیا جارہا ہے۔

علاوہ ازیں عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر بھی اس گانے کی ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کا گانے کی ریلیز کا بھی بتایا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے کا پب جی گیم اور بیگو اپیلی کیشن بحال کرنے کا فیصلہ

ان کی اس پوسٹ پر گانے کو ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس میں گلوکار عاصم اظہر کی تعریف بھی کی جارہی ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

پب جی کے آفیشل ترانے میں عاصم اظہر کے ساتھ یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی بھی موجود ہیں۔

دوسری جانب پب جی موبائل پاکستان نے بھی انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں گانے کی ویڈیو شیئر کی ۔

پوسٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے 'کھیلتا جا ' کو خصوصی طور پر پاکستان میں پب جی موبائل فینز کے لیے جاری کیا گیا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

خیال رہے کہ آن لائن گیم پب جی پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں کافی زیادہ مقبول ہے تاہم اسے کھیلنے والوں کی خودکشیوں کے باعث گیم کو تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو پی ٹی اے نے 'معاشرے کے مختلف طبقات سے شکایات موصول ہونے' کے بعد پب جی گیم پر عارضی پابندی عائد کردی تھی۔

بیان میں بتایا گیا تھا کہ پی ٹی اے کو اس گیم کے خلاف لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ یہ گیم اپنا عادی بنادیتا ہے، وقت کا ضیاع اور بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر نگین منفی اثرات کا باعث بنتا ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

آن لائن گیم پب جی پر پابندی کے فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ کچھ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی جانب سے بھی اس پر آواز اٹھائی گئی تھی۔

اس کے علاوہ ٹوئٹر پر 'وزیر آئی ٹی مستعفی ہو'، 'پب جی ان پاکستان'، 'ان بین پب جی پاکستان' جیسے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرتے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آن لائن گیم پب جی پر پابندی

بعد ازاں پاکستان میں پب جی کنٹرول کرنے والی کمپنی نے پی ٹی اے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

24 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نان بیٹل گراؤنڈ (پب جی) پر پابندی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے گیم کو فوری طور پر کھولنے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد پی ٹی اے نے اس گیم کو 30 جولائی کو بحال کردیا تھا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024