• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

'ارطغرل غازی' کے ایک اور کردار 'عبدالرحمٰن' کی پاکستان آمد

شائع January 7, 2021
انہوں نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی—فوٹو: بشکریہ عدنان صدیقی انسٹاگرام
انہوں نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی—فوٹو: بشکریہ عدنان صدیقی انسٹاگرام

ترکی کے ڈرامے دیریلیش ارطغرل، جسے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) پر ارطغرل غازی کے نام سے اردو میں ترجمہ کرکے پیش کیا جارہا ہے میں سلطنت عثمانیہ کے کمانڈر عبدالرحمٰن کا کردار ادا کرنے والے جلال آل پاکستان پہنچ گئے۔

انہوں نے فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اسٹوری میں مداحوں کو پاکستان آمد کی اطلاع دی۔

جلال آل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ 'السلام و علیکم پاکستان، اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے'۔

مزید پڑھیں: پاک و ترک فلم پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ کام کرنے کا معاہدہ

اداکار نے اپنی اسٹوری میں ترک پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بعدازاں پاکستان کے نامور ادکار عدنان صدیقی نے ترک اداکار جلال آل کی پاکستان آمد سے متعلق ایک طویل پوسٹ کی۔

عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں ترک اداکار کے ساتھ مختلف تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ 'ہمارے درمیان کھڑا یہ شخص جسمانی لحاظ سے قد میں بڑا ہے اور ایک اداکارو اسٹار کی حیثیت سے بھی بے حد احترام کا حامل ہے'۔

اداکار نے لکھا کہ عبدالرحمٰن نے آن اسکرین اور جلال آل نے حقیقی زندگی میں ایک بہادر جنگجو کی حیثیت سے پاکستان میں بہت سے دل جیتے ہیں جو اپنے عمل اور خیالات میں بہت مختلف ہے۔

عدنان صدیقی نے لکھا کہ ہمارے چہروں پر موجود مسکراہٹ کو دیکھیں، وہ تمام وقت ہمارے ساتھ کمرے میں تھے اور ترک اداکار سے ملاقات کے دوران ایسا محسوس نہیں ہوا کہ یہ ہماری پہلی ملاقات ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار کا کہنا تھا کہ جلال آل کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان اور ہماری مہمان نوازی سے متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے دوست، آپ نے میگا اسٹار ہمایوں سعید اور میری صورت میں 2 مداح پالیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ‘ارطغرل‘ سےوابستہ شخصیات سے ملاقات،مداح جلد خوشخبری سنیں گے، عدنان صدیقی

عدنان صدیقی نے یہ بتایا کہ وہ اسلام آباد آنے والے ترک وفد سے ملاقات کی کچھ تصاویر بھی شیئر کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وفد میں دیریلیش ارطغرل ڈرامے کے پروڈیوسر کمال تکدن بھی شامل ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ ترک وفد سے ملاقات میں چیئرمین برائے کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز اور انصاری فلمز کے ڈاکٹر کاشف انصاری بھی شریک تھے۔

تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے وزرا کی موجودگی میں ترک وفد سے ملاقات کا احوال نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ نومبر میں پاکستان اور ترکی کے دو ڈراما و فلم ساز پروڈکشن کمپنیوں کے درمیان مشترکہ طور پر کام کرنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

اداکار عدنان صدیقی نے پروڈیوسر کاشف انصاری کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں وہ ترکی کے شہر استبول میں وہاں کی پروڈکشن کمپنی تکدن فلمز کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) کمال تکدن کے ساتھ میڈیا سے بات کرتے دکھائی دیے تھے۔

مختصر دوانیے کی ویڈیو میں کاشف انصاری نے بتایا تھا کہ پاکستان کے انصاری فلمز اور ترکی کے تکدن فلمز پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبے پر کام کرنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

مزید پڑھیں: ارطغرل غازی کے کردار 'دوآن الپ' کی پاکستان آمد

مختصر ویڈیو میں کاشف انصاری کے علاوہ ترک پروڈکشن کمپنی کے سی ای او کمال تکدن نے بھی ترک زبان میں بتایا تھا کہ دونوں ممالک کے پروڈکشن ہاؤسز کے درمیان مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔

مختصر ویڈیو میں انصاری فلمز کے کاشف انصاری نے بتایا کہ مذکورہ معاہدے اور منصوبے میں اور بھی شخصیات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اداکار عدنان صدیقی اور ہمایوں سعید بھی مذکورہ مشترکہ منصوبے کا حصہ ہیں تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں اداکار کس طرح منصوبے کا حصہ ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا؟

اور اب لگتا ہے کہ ترک اداکار اور پروڈیوسر پر مبنی یہ وفد شاید اسی پروجیکٹ کے تناظر میں پاکستان پہنچا ہے تاہم عدنان صدیقی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

یہاں یہ بات واضح رہے کہ مذکورہ معاہدہ طے پانے سے قبل اکتوبر 2020 میں عدنان صدیقی نے ترکی کا دورہ کیا تھا اور ادیریلیش ارطغرل سے جڑی اہم شخصیات سے ملاقات کی تھی اور مداحوں کو جلد خوشخبری کا عندیہ بھی دیا تھا۔

عدنان صدیقی نے پاک ترک دوستی زندہ باد کہتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ترک سیریز بنانے والی کمپنی کے حکام کے ساتھ موجود ہیں اور مداح جلد خوشخبری سنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مرکزی کردار کی پاکستان آمد

اس کے ساتھ ہی ویڈیوز میں عدنان صدیقی کو ارطغرل ڈرامے سے جڑے خصوصی تحائف وصول کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

خیال رہے کہ ارطغرل غازی ڈراما پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی عوام اور شوبز سے جڑی شخصیات میں کافی زیادہ مقبول ہوا ہے۔

جلال آل سے قبل اسی ترک ڈرامے میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024