• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ماضی میں کووڈ سے متاثر افراد کیلئے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہوسکتی ہے، تحقیق

شائع February 2, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

جو لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، ان کے لیے ممکنہ طور پر اس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے تحفظ کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین کی ایک خوراک بھی کافی ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق کے ابتدائی نتائج میں سامنے آئی ہے۔

ماؤنٹ سینائی کے ایشکن اسکول آف میڈیسین کی اس تحقیق میں کہا گیا کہ ویکسین کی دوسری خوراک کے استعمال کے بعد لوگوں کی جانب سے زیادہ مضر اثرات کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔

تاہم کووٖڈ 19 سے متاثر ہونے والے افراد میں یہ ردعمل کچھ مختلف ہوتا ہے، ان میں نہ صرف ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد ہی مضر اثرات بشمول تھکاوٹ، سردرد، ٹھنڈ لگنا، بخار، مسلز اور جوڑوں میں تکلیف وغیرہ زیادہ ہوتے ہیں بلکہ ان میں اینٹی باڈیز کی شرح بھی بیماری سے محفوظ رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے۔

اس تحقیق کے نتائج ابھی کسی طبی جریدے میں شائع نہیں ہوئے بلکہ آن لائن جاری کیے گئے ہیں۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے شکار رہنے والے افراد میں ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد ہی اس بیماری سے تحفظ فراہم کرنے والی اینٹی باڈیز کی شرح اس بیماری سے محفوظ رہنے والوں کے مقابلے میں کم از کم 10 گنا زیادہ ہوتی ہے۔

محقققین کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ماضی میں اس بیماری کا شکار رہنے والے افراد کو مناسب تحفظ کے لیے ویکسین کا ایک ڈو ہی کافی ثابت ہوسکتا ہے، جبکہ اس طرح انہیں ان مضر اثرات سے بچنے میں بھی مدد ملے گی، جو دوسری خوراک کے بعد سامنے آتے ہیں۔

اس تحقیق سے ایک اور ابتدائی تحقیق کے نتائج کو تقویت ملتی ہے، جس میں دریافت کیا گیا تھا کہ جو طبی ورکرز ماضی میں کووڈ 19 کے شکار رہ چکے ہیں، ان میں دیگر کے مقابلے میں ویکسین کی پہلی خوراک کے بعد اینٹی باڈیز کی زیادہ تعداد کو دیکھا گیا۔

ایشکن اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں شامل وائرلوجسٹ فلورین کریمر نے بتایا کہ ہمارے خیال میں ایسے افراد کے لیے ویکسین کی ایک ہی خوراک کافی ہے، اس سے یہ لوگ غیر ضروری تکلیف سے بھی بچ جائیں گے جس کا سامنا دوسری خوراک کے بعد ہوتا ہے، جبکہ ایک خوراک کی بھی بچت ہوگی۔

دوسری تحقیق میں 59 طبی ورکرز کو شامل کیا گیا تھا جن میں سے 42 ماضی میں کووڈ (علامات یا بغیر علامات) کے شکار رہ چکے تھے۔

محققین نے ویکسین کے مضر اثرات کا تجزیہ نہیں کیا، مگر انہوں نے دریافت کیا کہ جو لوگ پہلے اس بیماری کا شکار رہ چکے ہیں، ان میں ویکسین کی پہلی ڈوز سے ہی اینٹی باڈیز کی شرح اتنی زیادہ ہوجاتی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہنے والے افراد میں دوسری خوراک کے بعد ہوتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ جو لوگ کووڈ کا شکار رہ چکے ہیں انہیں ویکسین کی فراہمی کی ترجیحی فہرست میں اس وقت تک نیچے کردینا چاہیے، جب تک سپلائی محدود ہے۔

تاہم دونوں میں محدود تعداد میں لوگوں کو شامل کیا گیا تھا اور اسی وجہ سے متعدد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کرنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024