• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am

ہونڈا کی 'خودکار ڈرائیونگ' والی گاڑی کی قیمت دنگ کردے گی

شائع March 4, 2021
ہونڈا لیجنڈ — فوٹو بشکریہ ہونڈا
ہونڈا لیجنڈ — فوٹو بشکریہ ہونڈا

اب تک خودکار ڈرائیونگ والی گاڑیوں کی تیاری پر کام تو ہورہا ہے مگر وہ عام افراد کو دستیاب نہیں۔

مگر ہونڈا دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جو لیول 3 سیلف ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی لیجنڈ کو فروخت کے لیے پیش کررہی ہے۔

اس سیڈان گاڑی کے 100 یونٹ جاپان میں 5 مارچ سے فروخت کے لیے پیش کیے جارہے ہیں۔

گاڑی کی خاص بات یہ ہے کہ پرہجوم ہائی ویز میں یہ گاڑی وہیل کا انتظام خود سنبھالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ ہیوی ٹریفک میں یہ گاڑی خود ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتی ہے اور ڈرائیور کو نیوی گیشن اسکرین پر ٹی وی یا ڈی وی ڈی دیکھنے کا موقع مل سکے گا، جس سے تناؤ یا تھکاوٹ کم ہوسکے گی۔

لیول 3 ٹریفک جام پائلٹ آپشن مخصوص حالات میں ایکسیلریشن، بریکنگ اور اسٹیئرنگ کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم جب گاڑی کو محسوس ہوگا کہ اب ڈرائیور کو کنٹرول سنبھال لینا چاہیے تو وہ سیٹ بیلت پر وائبریشن کے ذریعے الرٹ بھیجے گی۔

اگر اس الرٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا تو سسٹم دیگر وارننگز بشمول الارم ساؤنڈز، روشنیاں اور ہارن کے ذریعے ڈرائیو کو کنٹرول سنبھالنے پر مجبور کرے گا، جبکہ اس دوران گاڑی کی رفتار ہلکی کرنے کے ساتھ اسے روکا بھی جاسکتا ہے۔

تو لوگ کہہ سکتےہ یں کہ یہ خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑی ہے اور جاپانی وزارت لینڈ، انفراسٹرکر، ٹرانسپورٹ اینڈ ٹورازم نے اس کے لیے ہونڈا کو لیول تھری سرٹیفکیشن بھی جاری کیے گئے ہیں۔

اس سے ہونڈا کو لیول 5 یا مکمل طور پر خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں پر تیار کرنے میں مدد ملے گی۔

مگر ہونڈا کی یہ گاڑی سستی نہیں بلکہ لمیٹڈ ایڈیشن ماڈل کے لیے ایک کروڑ 10 لاکھ جاپانی ین (ایک کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024