• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

سندھ میں تمام مزارات اور درگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان

شائع March 24, 2021
ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مزار یا درگاہ کو دوبارہ بند کردیا جائے گا — فائل فوٹو / محمد حسین
ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مزار یا درگاہ کو دوبارہ بند کردیا جائے گا — فائل فوٹو / محمد حسین

حکومت سندھ نے کورونا وائرس کے باعث بند کیے گئے مزارات اور درگاہیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق زائرین کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے وضع کردہ تدابیر (ایس او پیز) پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ مزار یا درگاہ کو دوبارہ بند کردیا جائے گا۔

صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ اوقاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ: سندھ میں 15 اپریل تک نئی پابندیوں کا اعلان

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت سندھ نے 15 مارچ کو دیگر پابندیوں کے علاوہ ان ڈور جم، کھیلوں کی سہولیات، سینما، تھیٹر اور مزارات پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

کورونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ اور تیسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں دوبارہ سے پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔

ملک میں دوسری لہر کی شدت میں کمی اور کم ہوتے ہوئے کیسز کے پیش نظر اسکول کھولنے سمیت پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی لیکن ایک مرتبہ پھر بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں دوبارہ سے پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024