• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

پی ٹی اے کی 'ٹوئٹر' کو اعلیٰ عدلیہ کےخلاف ہتک آمیز مواد ہٹانے کی ہدایت

شائع April 12, 2021
بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے — فائل فوٹو / اے پی
بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے — فائل فوٹو / اے پی

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھاٹی (پی ٹی اے) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ٹوئٹر' کی انتظامیہ کو اعلیٰ عدلیہ کے خلاف توہین آمیز ٹوئٹس اور ٹرینڈز کو فوری طور پر بلاک یا ہٹانے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے ٹوئٹر انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے مواد یا ٹرینڈز کی موجودگی آزادی اظہار کی تعریف کے زمرے میں نہیں آتی، لہٰذا اسے فوری طور پر ہٹایا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے غیر قانونی اور نقصان دہ آن لائن مواد کو ہٹانے کے لیے پی ٹی اے کی درخواستوں پر موثر اور فوری طور پر کارروائی کرے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر سے پاکستان مخالف غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کےخلاف کارروائی کا مطالبہ

بیان میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو معاونت و سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے بشرطیکہ وہ ملکی قوانین پر عمل پیرا رہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر اعلیٰ عدلیہ کے حوالے سے توہین آمیز ٹوئٹس سامنے آئی تھیں۔

اس سے قبل بھی پی ٹی اے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو کئی بار نازیبا، توہین آمیز اور غیر اخلاقی مواد ہٹانے کی ہدایت کر چکا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024