• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

بیرون ممالک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کی قیمت مقرر

شائع August 28, 2021
بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسینز کی بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی خوراک مقرر کی گئی ہے — فائل فوٹو / رائٹرز
بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسینز کی بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی خوراک مقرر کی گئی ہے — فائل فوٹو / رائٹرز

وفاقی حکومت نے بیرون ممالک جانے والوں کے لیے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کی قیمت مقرر کر دی۔

وزرات قومی صحت سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے 24 اگست 2021 کو ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے مطابق بیرون ممالک سفر کرنے والوں کو مخصوص کورونا ویکسی نیشن سینٹرز میں اضافی (بوسٹر) خوراک لگائی جائے گی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بیرون ممالک جانے والوں کے لیے ویکسینز کی بوسٹر کی قیمت 1270 روپے فی خوراک مقرر کی گئی ہے۔

وزارت قومی صحت نے کہا کہ ویکسین بوسٹر کی قیمت کی ادائیگی نیشنل بینک کی تمام برانچز میں کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب: منظور شدہ ویکسین کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ سائنو فارم اور سائنوویک کی اجازت

واضح رہے کہ کئی ممالک نے داخلے کے لیے کورونا کی چینی ویکسین لگوانے والوں کے لیے اضافی خوراک کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

چند روز قبل سعودی عرب نے بھی منظور شدہ ویکسینز کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ چین کی کووِڈ 19 ویکسینز سائنوفارم یا سائنوویک لگوانے کی منظوری دے دی تھی۔

سعودی عرب میں پہلے ہی چار ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کو لگوانے کی منظوری دی گئی تھی۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ جنہوں نے اپنی ویکسی نیشن سائنوفارم یا سائنوویک کے ساتھ مکمل کی ہے انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہوں نے ریاض سے منظورہ شدہ ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوایا ہو۔

مزید پڑھیں: ویکسین کے بوسٹر شاٹ کے اندراج کیلئے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، شیخ رشید

رواں ماہ کے اوائل میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ خلیجی ممالک میں منظورہ شدہ ویکیسنز کے بوسٹر شاٹ کے اندراج کے لیے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’جن افراد نے چینی ویکسین لگوائی ہے جو خلیجی ممالک میں قابل قبول نہیں ہے، ان کے لیے رواں ہفتے نادرا کا نیا سرٹیفکیٹ متعارف کروایا جائے گا جس میں اضافی ویکسین کے اندراج کی گنجائش ہوگی‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024