• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

’پیسا‘ ایوارڈز میں پہلی مرتبہ یوٹیوبرز، ٹک ٹاکرز کیلئے ایوارڈز کا اعلان

شائع September 7, 2021
دنانیر مبین اور جنت مرزا کو بھی نامزد کیا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دنانیر مبین اور جنت مرزا کو بھی نامزد کیا گیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سالانہ ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے لیے دوسرے سال کے ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ ’پیسا‘ ایوارڈز میں سوشل میڈیا اسٹارز کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ کورونا کی وجہ سے سینما بند ہونے کے باعث اس مرتبہ فلموں کے لیے نامزدگیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

’پیسا‘ انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق سال 2021 کے ایوارڈز کے لیے 24 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

پہلی مرتبہ انتظامیہ نے ’یوٹیوبرز، انسٹاگرامرز، ٹک ٹاکرز، ولاگرز اور ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز' کے لیے بھی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے۔

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کے لیے اس مرتبہ فلموں کے لیے کسی بھی ایوارڈز کی نامزدگی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

پیسا ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ہوگی۔

اسپیشل ایوارڈز

’پیسا‘ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

'پیسا‘ گلوبل آئیکون آف دی ایئر 2020

'پیسا‘ یوتھ آئیکون آف دی ایئر 2020

ڈیجیٹل کانٹینٹ

بہترین انسٹاگرامر

دنانیر مبین

رومیسا خان

سونری

اکھانو

والیہ نجیب

بہترین سوشل میڈیا کامیڈین

سی بی اے ارسلان نصیر

دانش علی

جنید اکرم

تابش ہاشمی

وائس اوور مین - وجاہت رؤف

یوٹیوبر آف دی ایئر

ڈکی بھائی

کچن ود آمنہ

مبشر صدیق - ولیج فوڈ سیکریٹس

شاہ میر عباس

شاہ ویر جعفری

ولاگر آف دی ایئر

دانش شیخ

مورو

شاہ ویر جعفری

شام ادریس ولاگس

اکھانو

ٹک ٹاکر آف دی ایئر

عریقہ حق

کنول آفتاب

جنت مرزا

ملک عثمان عاصم

پھلو (توقیر عباس)

فیشن

برائیڈل کوچیور ڈیزائنر آف دی ایئر

فراز منان

خدیجہ شاہ - ایلان

ندا ازویر

نومی انصاری

شہلا چتور

پریٹ آف دی پورٹر ڈیزائنر/ برانڈ آف دی ایئر

جنریشن

کھاڈی

ثنا سفیناز

ثنا مستکیہ

زارا شاہجہاں

ماڈل آف دی ایئر (میل اینڈ فی میل جیوری)

ایمل خان

فہیم انصاری

حسنین لہری

ماہا طاہرانی

مشک کلیم

نمرہ جیکب

میوزک

سانگ آف دی ایئر

’الے‘ علی ظفر، عروج فاطمہ، علی بروہی

’باری 2‘ بلال سعید، مومنہ مستحسن

’آن اینڈ آن‘ شمعون اسماعیل

’سکل بن‘ میشا شفیع

’تیری تصویر‘ بیان

’تم تم‘ عاصم اظہر

سنگر آف دی ایئر (جیوری)

آئمہ بیگ

علی سیٹھی

بلوچ ٹوئنز

سنی خان درانی

ذیشان علی

ٹیلی وژن

بیسٹ ٹائٹل ٹریک او ایس ٹی

’عشق کیا‘ عاصم اظہر (عشقیہ اے آر وائے)

’زندگی پہیلی ہے‘ علی سیٹھی، نوید ناہید (ثبات، ہم ٹی وی)

’عشق روندا ریا‘ علی ظفر، نوید ناشاد (مشک، ہم ٹی وی)

’یہی تو راز الفت ہے‘ شانی ارشد، آئمہ بیگ (راز الفت، جیو ٹی وی)

’دیوانگی‘ ساحر علی باگا (دیوانگی، ہم ٹی وی)

بہترین ڈراما لکھاری

زنجبیل عاصم شاہ - صدقے تمہارے

کاشف انور - ثبات

فصیح باری خان - گھسی، پٹی محبت

ثروت نذیر - دشمن جان

سعدیہ اختر - دیوانگی

بہترین ڈراما ہدایت کار

فاروق رند - پیار کے صدقے

شہزاد کشمیری - ثبات

احمد بھٹی - گھسی، پٹی محبت

امین اقبال - دشمن جان

ذیشان احمد - دیوانگی

بہترین ٹی وی سیریل

پیار کے صدقے

ثبات

گھسی، پٹی محبت

دشمن جان

دیوانگی

بہترین ٹی وی اداکار (پاپولر)

بلال عباس خان

دانش تیمور

فیروز خان

امیر گیلانی

عفان وحید

بہترین ٹی وی اداکار (جیوری)

فیصل قریشی

عمران اشرف

محب مرزا

سمیع خان

یاسر نواز

بہترین ٹی وی اداکارہ (پاپولر)

یمنیٰ زیدی

ماورا حسین

سارا خان

حبا بخاری

ہانیہ عامر

بہترین ٹی وی اداکارہ (جیوری)

حرا مانی

نیلم منیر

رمشا خان

سونیا حسین

مدیحہ امام

بہترین معاون اداکار

احمد علی بٹ

علی عباس

گوہر رشید

عمیر رانا

وسیم عباس

بہترین معاون اداکارہ

ارجمند رحیم

عتیقہ اوڈھو

حنا الطاف

طوبیٰ صدیقی

زارا ترین

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024