• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت جامع نہیں، یورپی یونین

شائع September 8, 2021
یورپی یونین نے طالبان کی نئی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے— فوٹو: رائٹرز
یورپی یونین نے طالبان کی نئی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کیا ہے— فوٹو: رائٹرز

یورپی یونین نے طالبان کی جانب سے اعلان کردہ عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کی نئی حکومت جامع نہیں اور مختلف گروہوں کی نمائندگی کا وعدہ پورا کرنے میں ناکام ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ اعلان کردہ ناموں کے ابتدائی تجزیے سے یہ پتا چلتا ہے کہ یہ افغانستان کے نسلی اور مذہبی تنوع کے لحاظ سے ایک جامع اور نمائندہ حکومت کی تشکیل نظر نہیں آتی جس کی ہم امید کرتے تھے اور جس کا طالبان نے وعدہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ملا حسن اخوند وزیراعظم اور ملا عبدالغنی ان کے نائب ہوں گے، طالبان کا عبوری حکومت کا اعلان

یورپی یونین کے 27 ممالک نے طالبان کے ساتھ روابط بڑھانے کے لیے پانچ شرائط رکھی ہیں جس میں سے ایک جامع اور نمائندہ عبوری حکومت کی تشکیل بھی ہے۔

یورپی یونین کے ترجمان نے کہا کہ مستقبل کی عبوری حکومت کی تشکیل میں جامع انداز میں شمولیت اور نمائندگی کی توقع ہے۔

طالبان نے منگل کے روز ایک نگران حکومت کا اعلان کیا تھا جس میں خواتین یا غیر طالبان ارکان شامل نہیں ہیں اور ان میں وہ اہم شخصیات شامل ہیں جو اقوام متحدہ کی پابندیوں کے زد میں ہیں یا دہشت گردی کے الزامات میں امریکا کو مطلوب ہیں۔

20 ممالک کے وزرائے خارجہ آج (بدھ) کو امریکا اور جرمنی کے اعلیٰ سفارت کاروں کی قیادت میں مذاکرات کریں گے جو اس بات کا فیصلہ کریں گے نئی انتظامیہ سے کس طرح سے رابطہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: صورتحال خراب ہوئی تو افغانستان میں دوبارہ داخل ہوسکتے ہیں، امریکی قانون ساز

امریکا کی قیادت میں ملک سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھال لیا تھا اور اب مغربی ممالک اس بات پر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں کہ مستقبل میں افغانستان سے روابط کے لیے کیا طریقہ کار اختیار کیا جائے۔

دوسری جرمنی، چین اور جاپان نے طالبان کی عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی تشکیل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہا کہ افغانستان کے حالات کے بارے میں زیادہ پرامید ہونے کی کوئی خاص وجہ نظر نہیں آتی۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے گروہوں اور فریقین کی شرکت کے بغیر عبوری حکومت کا اعلان اور کابل میں مظاہرین اور صحافیوں پر تشدد ایسے اشارے نہیں ہیں جنہیں حوصلہ افزا تصور کیا جائے۔

مزید پڑھیں: چین کا افغانستان کی نئی حکومت سے روابط برقرار رکھنے کا عزم

تاہم ہیکو ماس نے کہا کہ جرمنی، طالبان سے بات چیت جاری رکھنے کے لیے تیار ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ خوراک کی قلت اور بین الاقوامی ادائیگیوں میں رکاوٹ جیسے مسائل سے دوچار ملک سے زیادہ سے زیادہ لوگ باہر جا سکیں۔

افغانستان کے ساتھ سرحد سے متصل چین نے امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کی جانب سے کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایک جامع حکومت کے قیام پر زور دیا تھا۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں کہا کہ چین نئی حکومت کے قیام کو افغانستان میں تعمیر نو کی جانب ایک ضروری قدم کے طور پر دیکھتا ہے۔

وانگ وینبن نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان کے نئے حکام تمام نسلوں اور گروہوں کے لوگوں کی بات سنیں گے تاکہ اپنے لوگوں کی خواہشات اور بین الاقوامی برادری کی توقعات پر پورا اتر سکیں۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا چین نئی افغان حکومت کو تسلیم کرے گا تو انہوں نے جواب دیا کہ چین نئی حکومت کے رہنماؤں کے ساتھ رابطے کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'چین کو طالبان سے حقیقی مسئلہ ہے، اس لیے معاہدے کی کوششیں جاری ہیں'، بائیڈن

ٹوکیو میں ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ جاپان طالبان کے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور افغانستان میں شہریوں کی حفاظت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکا اور دیگر ممالک کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

کابینہ کے چیف سیکریٹری کاٹسونوبو کاٹو نے کہا کہ طالبان کے ساتھ عملی بات چیت سمیت مختلف کوششوں کے ذریعے ہم جاپانی شہریوں اور مقامی عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024