• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

شائع September 21, 2021
ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ - فائل فوٹو:انڈیا ٹوڈے
ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔ - فائل فوٹو:انڈیا ٹوڈے

مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں پتنی ٹاپ کے قریب بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر پہاڑوں پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر کے گرنے سے پائلٹ شدید زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کو مقامی لوگوں نے نکال کر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

بھارت کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے بتایا کہ دونوں پائلٹ میجر رینک کے افسر تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ہم نے انہیں ہسپتال منتقل کیا تاہم بدقسمتی سے دونوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے'۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں تباہ شدہ ہیلی کاپٹر کو جنگل میں تباہ شدہ حالت میں دیکھا گیا جہاں مقامی لوگ پائلٹس کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ صبح 10 بجکر 30 منٹ پر پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی نیوی کا ہیلی کاپٹر سمندر میں گر کر تباہ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ 7 ہفتوں کے دوران یہ دوسرا فوجی ہیلی کاپٹر حادثہ ہے۔

گزشتہ مہینے فوجی ہیلی کاپٹر کے رنجیت ساگر ڈیم میں گرنے سے دو پائلٹ ہلاک ہو گئے تھے۔

اس میں سے ایک پائلٹ کی لاش ابھی تک نہیں مل سکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024