• KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm
  • KHI: Maghrib 6:31pm Isha 7:48pm
  • LHR: Maghrib 6:03pm Isha 7:24pm
  • ISB: Maghrib 6:08pm Isha 7:32pm

سام سنگ کا رواں سال کا سستا ترین فون گلیکسی اے 03 ایس پاکستان میں دستیاب

شائع September 28, 2021
گلیکسی اے 03 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ
گلیکسی اے 03 ایس — فوٹو بشکریہ سام سنگ

سام سنگ نے اپنا رواں سال کا سستا ترین اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس فون کو ایسے صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے جو زیادہ پیسے خرچ کیے بغیر کسی اسمارٹ فون میں مناسب فیچرز کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

گلیکسی اے 03 ایس کو اگست میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جو اس سیریز کے سابقہ ماڈلز سے کافی بہتر ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

گلیکسی اے 03 ایس میں 6.5 انچ کا ٹی ایف ٹی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

فون کے اندر میڈیا ٹیک کا ہیلیو پی 35 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

فون کی اسٹوریج میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید ایک ٹی بی تک اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

گلیکسی اے 03 ایس کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 13 میگا پکسل سنسر سے لیس ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اس کے علاوہ 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسنگ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فون کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں دیا گیا ہے۔

فون کا فنگرپرنٹ اسکینر دائیں جانب پاور بٹن میں ہی نصب ہے جبکہ اے سیریز کے اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے ۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
فوٹو بشکریہ سام سنگ

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے جبکہ دیگر فیچرز میں ڈوئل سم سپورٹ، بلیوٹوتھ 5 اور ہیڈ فون جیک نمایاں ہیں۔

اس فون کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 21 ہزار 200 روپے جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا فون 22 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024