• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

چین میں 3 سال تک کے بچوں کی کووڈ ویکسینیشن شروع

شائع October 25, 2021
— اے ایف پی فوٹو
— اے ایف پی فوٹو

چین میں جون 2021 میں 3 سال کے بچوں کے لیے کووڈ 19 ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی تھی۔

مگر اب جاکر چین میں 3 سال کے بچوں کی ویکسینیشن کا آغاز ہوا ہے۔

خیال رہے کہ چین میں اب تک 76 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہے۔

چین کے کم از کم 5 صوبوں کی شہری اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے یہ اعلانات کیے گئے ہیں کہ 3 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیشن کی ضرورت ہوگی۔

بچوں کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز اس وقت ہوا ہے جب چین کے کچھ علاقوں میں کورونا کے چند نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ شمال مغربی صوبے Gansu میں سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا ہے۔

چائنا ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 نئے کیسز کو رپورٹ کیا۔

چین نے جون 2021 میں 3 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے مگر اب تک 12 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں تک کی ہی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

اگست میں ریگولیٹرز نے بچوں کے لیے سائنو فارم کی ایک اور ویکسین کی بھی منظوری دی گئی جو ووہان انسٹیٹوٹ آف بائیولوجیکل پراڈکٹس نے تیار کی تھی۔

چین میں بچوں کے لیے ویکسینز کے استعمال کی منظوری کے بعد مختلف ممالک میں بھی بچوں کے لیے ان ویکسینز کا استعمال کیا جارہا ہے۔

کمبوڈیا میں 6 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسینز کا استعمال ہورہا ہے۔

ارجنٹائن نے 3 سال یا اس سے زائد عمر کے بچوں کے لیے سائنو فارم ویکسین کی منظوری دی۔

سائنو ویک کی جانب سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 ہزار بچوں میں ویکسین کی افادیت کے ٹرائل کا آغاز کیا تھا جبکہ چین میں بچوں کے لیے اس کی منظوری پہلے اور دوسرے مرحلے کے چھوٹے ٹرائلز کے نتائج پر دی گئی تھی۔

سائنو فارم ویکسین کی منظوری بھی پہلے اور دوسرے مرحلے کے چھوٹے ٹرائلز کے نتائج پر دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024