• KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm
  • KHI: Asr 4:49pm Maghrib 6:30pm
  • LHR: Asr 4:19pm Maghrib 6:02pm
  • ISB: Asr 4:23pm Maghrib 6:07pm

سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای کی تصاویر و معلومات لیک

شائع November 13, 2021
موبائل کو فائیو جی ٹیکنالوجی سپورٹڈ سسٹم کے ساتھ پیش کیا جائے گا—فوٹو: گز چائنا
موبائل کو فائیو جی ٹیکنالوجی سپورٹڈ سسٹم کے ساتھ پیش کیا جائے گا—فوٹو: گز چائنا

اسمارٹ موبائل بنانے والی جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ کے آنے والے موبائل فون ’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ کی تصاویر اور معلومات سامنے آگئیں۔

’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ کو ابتدائی طور پر رواں برس کے وسط تک متعارف کرایا جانا تھا مگر تاحال کمپنی نے اسے پیش نہیں کیا اور اب خیال کیا جا رہا ہے کہ اسے سال 2022 کی آمد کے موقع پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اگرچہ کمپنی نے مذکورہ موبائل سے متعلق کوئی معلومات عام نہیں کی، تاہم اب متعدد ٹیکنالوجی ویب سائٹس نے ’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ کی معلومات اور تصاویر جاری کی ہیں، جن سے متعلق بتایا جا رہا ہے کہ انہیں کمپنی نے غلطی سے لیک کردیا۔

’گز چائنا‘ کے مطابق ’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ کو جنوری 2022 میں ریلیز کیے جانے کا امکان ہے اور اس کی سامنے آنے والی تصویر میں موبائل کا ڈیزائن کمپنی کے ’ایس‘ سیریز کے فونز سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔

لیک ہونے والی تصویر میں موبائل کے بیک پر تین کیمروں کو دیکھا جا سکتا ہے جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرہ ہے۔

موبائل کے بیک پر تین کیمرہ دیے جائیں گے—فوٹو: گز چائنا
موبائل کے بیک پر تین کیمرہ دیے جائیں گے—فوٹو: گز چائنا

لیک ہونے والی معلومات کے مطابق بیک پر دیے گئے تین کیمراؤں میں سے مین کیمرہ 64 میگا پکسل کا ہوگا جب کہ فرنٹ کیمرہ بھی 32 میگا پکسل کا ہوگا۔

’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ دونوں یعنی ایکسینوس اور اسنیپ ڈراگون میں پیش کیا جائے گا اور اس میں اینڈرائیڈ سسٹم کے 11 سافٹ ویئر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 21ایف ای کی تیاری تاخیر کا شکار

ایک ورژن میں سام سنگ کا اپنا تیار کردہ ایکسینوس 2100 جبکہ دوسرے میں اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر ہوسکتا ہے۔ ’سام سنگ گلیکسی ایس 21 ایف ای‘ کو فورجی کے علاوہ فائیو جی سپورٹڈ ٹیکنالوجی میں بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اس فون میں الٹرا سونک فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہوگا، واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس، ہائی ریفریش ریٹ اسکرین، وائرلیس چارجنگ، سام سنگ پے، وائرلیس ڈیکس اور ڈولبی ایٹموس جیسے بھی فیچرز بھی اس کا حصہ ہوں گے۔

6 سے 8 اور 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن ہوں گے جب کہ اسٹوریج میں اضافے کے لیے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ بھی دی جائے گی۔

4500 ایم اے ایچ بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی مگر فون کے ساتھ چارجر نہیں ہوگا جبکہ ہیڈفون جیک بھی نہیں دیا جائے گا۔

موبائل کو مختلف ورژنز میں پیش کیے جانے کاامکان ہے—فوٹو: گز چائنا
موبائل کو مختلف ورژنز میں پیش کیے جانے کاامکان ہے—فوٹو: گز چائنا

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024