• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

ایشین چیمپیئنز ٹرافی: پاکستان کو تیسری پوزیشن کے میچ میں بھی بھارت سے شکست

شائع December 22, 2021
میچ میں گول اسکور کرنے پر بھارتی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
میچ میں گول اسکور کرنے پر بھارتی کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

بھارت نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-4 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

ڈھاکا میں کھیلی جا رہی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں تیسری پوزیشن کے میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل تھے۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست

میچ کی ابتدا سے ہی بھارتی ٹیم نے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے منٹ میں ملنے والے پینالٹی کارنر پر ناکامی کے باوجود کھیل کے ابتدائی پانچ منٹ کے اندر ہی پہلا گول داغ دیا۔

پاکستان نے بھی میچ میں بہترین انداز میں واپسی کی اور پہلے ہی کوارٹر میں ارفراز کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا۔

میچ کے دوسرے کوارٹر میں بھی بھارت نے جارحانہ انداز برقرار رہا اور کھیل کے ابتدائی 30 منٹ کے دوران بھارت کو 7 پینالٹی کارنر ملے البتہ پاکستان کے شاندار دفاع کی سبب بھارتی ٹیم پہلے ہاف کے اختتام تک برتری حاصل نہ کر سکی۔

میچ کے تیسرے کوارٹر میں پاکستان کو پینالٹی کارنر ملا اور عبدالرانا نے اس پر گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور اس طرح پاکستان نے میچ میں پہلی مرتبہ برتری حاصل کر لی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی ٹیم ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

تاہم پاکستان کی یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور بھارت نے سمیت کے گول کی بدولت مقابلہ 2-2 گول سے برابر کردیا۔

کھیل کے آخری کوارٹر کے آغاز کے ساتھ ہی ورن کمار اور آکاش دیپ سنگھ کے گول کی بدولت بھارت نے میچ میں دو گول کی برتری حاصل کر لی۔

میچ کے اختتام سے قبل احمد ندیم نے بھارت کی برتری کم کرتے ہوئے پاکستان کے لیے تیسرا گول اسکور کر دیا لیکن بھرپور کوشش کے باوجود بھی گرین شرٹس مقابلہ برابر نہ کر سکے۔

بھارت نے میچ میں 3-4 سے برتری حاصل کر کے ایونٹ میں کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت نے راؤنڈ مرحلے میں بھی پاکستان کو 1-3 سے مات دی تھی۔

مزید پڑھیں: ایشین چیمپیئنز ٹرافی ہاکی: بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی

واضح رہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں جنوبی کوریا نے شکست دی تھی جبکہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فیورٹ تصور کی جانے والی بھارتی ٹیم کو جاپان کے ہاتوں شکست فاش ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024