• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

’سواری‘ کو ڈیڑھ کروڑ بار دیکھے جانے پر حرا مانی خوش

شائع January 7, 2022
سواری کو کافی پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
سواری کو کافی پسند کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس کے آغاز میں ’سوارٰی‘ کے ذریعے گلوکاری میں انٹری دینے والی حرا مانی اپنے پہلے پروفیشنل گانے کو ایک سال میں ایک کروڑ 60 لاکھ بار دیکھے جانے پر خوشی سے نہال دکھائی دے رہی ہیں۔

حرا مانی کا میلوڈی گانا ’سواری‘ 15 جنوری 2021 کو ’کشمیر بیٹس سیزن ون‘ کے تحت جاری کیا گیا تھا۔

’سواری‘ کی شاعری اور موسیقی شانی حیدر نے ترتیب دی تھی جب کہ آرٹ ڈائریکشن صدف عمر کی تھی۔

’سواری‘ میں حرا مانی کو اسٹیج پر چنچل اور نو عمر لڑکی کی طرح پرفارمنس کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا اور انہوں نے سرخ لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کنسرٹ میں بھارتی گانوں پر پرفارمنس کے بعد حرا مانی پر تنقید

’سواری‘ کو کشمیر بیٹس کے سیزن ون کے باقی تمام گانوں سے کافی پسند کیا گیا تھا اور اس میں حرا مانی کے انداز نے شائقین کے دل جیتے تھے۔

مذکورہ گانے کو کشمیر بیٹس کے آفیشل یوٹیوب چینل سمیت موسیقار شانی حیدر کے یوٹیوب چینل پر بھی ریلیز کیا گیا تھا اور دونوں چینلز پر ’سواری‘ کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔

ایک سال میں یوٹیوب پر گانے کو ڈیڑھ کروڑ بار سے زائد بار دیکھے جانے پر اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ میں خوشی کا اظہار کیا اور مداحوں کے شکرانے بھی ادا کیے۔

مجموعی طور پر حرا مانی کے گانے کو ایک کروڑ 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ
مجموعی طور پر حرا مانی کے گانے کو ایک کروڑ 60 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے—اسکرین شاٹ

حرا مانی نے گانے کی کامیابی، اسے پسند کیے جانے اور اسے بار بار دیکھے جانے کا کریڈٹ مداحوں کو دیا اور لکھا کہ ’سواری‘ ان کا پہلا پروفیشنل گانا تھا، جسے اتنا سراہا گیا۔

ساتھ ہی گلوکارہ و اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ’کشمیر بیٹس سیزن ٹو‘ میں بھی پرفارمنس کرتی دکھائی دیں گی، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا دوسرے سیزن کو کب جاری کیا جائے گا۔

’کشمیر بیٹس سیزن ون‘ میں حرا مانی کے علاوہ اداکار و میزبان احسن خان، عدنان صدیقی، اداکارہ ژالے سرحدی اور کنزیٰ ہاشمی نے بھی گانے گائے تھے مگر سب سے زیادہ حرا مانی کے گانے کو سراہا گیا۔

’سواری‘ کے بعد نومبر 2021 میں حرا مانی نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ایک میوزک کنسرٹ میں بھی پہلی بار پرفارمنس کی تھی۔

لاہور کے بعد دسمبر 2021 کے آخر میں حرا مانی نے فیصل آباد میں بھی پنجاب گروپ آف کالج (پی جی سی) میں شاندار پرفارمنس کی تھی۔

فیصل آباد کے کالج میں حرا مانی کی جانب سے بھارتی گانوں پر پرفارمنس کیے جانے پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024