• KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am
  • KHI: Fajr 5:27am Sunrise 6:46am
  • LHR: Fajr 5:04am Sunrise 6:27am
  • ISB: Fajr 5:11am Sunrise 6:36am

سردی کی لہر دوڑا دینے والے وائرل مناظر

شائع January 14, 2022
— فوٹو بشکریہ ماؤنٹ واشنگٹن آبزرویٹری
— فوٹو بشکریہ ماؤنٹ واشنگٹن آبزرویٹری

شمالی نصف کرہ اس وقت سردی کی لپیٹ میں ہے اور ٹھنڈک کے ساتھ دن کی روشنی کم ہوتی جارہی ہے۔

مگر آپ کو جس سردی کا سامنا ہے، وہ امریکا کی مختلف ریاستوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں، جہاں اکثر مقامات پر درجہ حرارت منفی 30 ڈگری سے زیادہ تک گر چکا ہے

درحقیقت یہ اتنا زیادہ سرد موسم ہے کہ وہاں اکثر چیزیں فوراً ہی منجمد ہوجاتی ہیں بلکہ چمچ بھی ہوا میں رک جاتے ہیں۔

جی ہاں واقعی ایسا ہوتا ہے اور ایسے ہی کچھ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔

مثال کے طور پر ٹوئٹر پر شیئر کی جانب والی اس تصویر کو دیکھ کر ہی ہوسکتا ہے کہ آپ کو کپکپی کا احساس ہونے لگے۔

اس تصویر میں پاستا اور ایک چمچ کو ہوا میں منجمد دکھایا گیا ہے جو امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ماؤنٹ واشنگٹن کی ہے۔

ماؤنٹ واشنگٹن آبزرویٹری نے اسے ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ منفی 34 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نے ناشتے کا ایک نوالہ لینا بھی ناممکن بنا دیا۔

اسی طرح کا ایک اور حیران کن منظر ٹک ٹاک پر ایک خاتون نے شیئر کیا جو ریاست مینیسوٹا مین سرد ترین موسم کا احساس دلاتا ہے۔

اسکرینشاٹ
اسکرینشاٹ

اس ویڈیو میں جینز کی 4 پینٹس ہوا مین منجمد اس طرح کھڑی ہیں جیسے ان کو کسی نے پہن رکھا ہو مگر ایسا منفی 33 سینٹی گریڈ درجہ حرارت سے ہوا۔

وہاں ہوا سے درجہ حرارت کا احساس منفی 45 سینٹی گریڈ کے قریب ہوتا ہے اور بظاہر ہر چیز فوری طور پر منجمد ہوجاتی ہے۔

اس ویڈیو کو آپ اس لنک پر جاکر دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024