• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

ٹیکنو کا سستا اسمارٹ فون پوپ 5 پرو پیش

شائع January 20, 2022
پوپ 5 پرو — فوٹو بشکریہ ٹیکنو
پوپ 5 پرو — فوٹو بشکریہ ٹیکنو

ٹیکنو نے ایک نیا کم قیمت اسمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔

ٹیکنو کی پوپ سیریز کا نیا فون 5 پرو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

انٹری لیول فون میں میڈیا ٹیک کا ہیلیو اے 22 پراسیسر موجود ہے.

6.52 انچ کے ایف ایچ ڈی پلس ڈسپلے والے اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کو گو ایڈیشن استعمال کیا گیا ہے جس کا امتزاج کمپنی کے ہائی او ایس 7.6 سے کیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ گو ایڈیشن میں گوگل ایپس انٹرنیٹ ڈیٹا کا استعمال کرتی ہیں اور سست انٹرنیٹ پر بھی تیز کام کرتی ہیں۔

پوپ 5 پرو کی ایک خاص بات 6000 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج پر اس بیٹری سے 54 گھنٹے تک بات کرنے اور 120 گھنٹے سے زیادہ وقت تک میوزک سننا ممکن ہے۔

فون مین 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج موجود ہے جبکہ سپلیش ریزیزٹنٹ کا فیچر بھی دیا گیا ہے۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے جس کا مین کیمرا 8 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ ایک اے آئی ہیلپر کیمرا دیا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا چھپا ہوا ہے۔

پوپ 5 پرو 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کی قیمت 114 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024