• KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:06pm
  • ISB: Asr 5:11pm Maghrib 7:16pm
  • KHI: Asr 5:20pm Maghrib 7:22pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:06pm
  • ISB: Asr 5:11pm Maghrib 7:16pm

فیس ماسک کے ساتھ بھی آئی فون ان لاک کرنا اب ممکن

شائع February 1, 2022
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ
— فوٹو بشکریہ ٹیک کرنچ

کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں فیس ماسک کا استعمال عام ہے بلکہ کئی مقامات پر تو لازمی ہے۔

مگر اس سے ان اسمارٹ فونز صارفین کے لیے مسئلہ ہورہا ہے جو اپنی ڈیوائس کو چہرے کی مدد سے ان لاک کرتے ہیں، خاص طور پر ایپل کے آئی فونز کیونکہ ان میں فنگرپرنٹ لاک کا آپشن موجود نہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ایپل کی جانب سے ایک نیا فیس آئی ڈی فیچر متعارف کرایا جارہا ہے جس کی مدد سے صارفین فیس ماسک اتارے بغیر اپنے آئی فون کو ان لاک کرسکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت آئی او ایس 15.4بیٹا ورژن میں ڈویلپرز اور پبلک بیٹا صارفین کو دستیاب ہے، جس میں فیس آئی ڈی فیچر کو فیس ماسک کے ساتھ بھی ڈیوائس ان لاک کرنے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بلکہ اس سے پیمنٹس کی ادائیگی یا پاس کوڈ کا اندراج بھی آئی فون پر کیا جاسکے گا۔

یہ نیا فیچر پرانے آئی فونز کے لیے نہیں ہوگا بلکہ آئی فون 12 اور 13 سیریز پر ہی استعمال ہوسکے گا۔

اس سے قبل بھی ایپل نے فیس ماسک پہننے کے ساتھ آئی فون ان لاک کرنے کا فیچر پیش کیا تھا مگر اس کے لیے ایپل واچ کی بھی ضرورت ہوتی تھی۔

نئے فیچر میں ایپل واچ کے بغیر بھی فون کو فیس ماسک پہننے کے باوجود ان لاک کیا جاسکے گا۔

فیچر کی عام دستیابی کے بعد اسے استعمال کرنے کے لیے فون میں سیٹنگز میں فیس آئی اینڈ پاس کوڈ میں جانا ہوگا اور وہاں یوز فیس آئی ڈی ود اے ماسک کو ٹرن آن کرنا ہوگا۔

یہ فیچر آنکھوں کے ارگرد کے منفرد فیچر کی مدد سے فیس ماسک پہننے کے باوجود ڈیوائس کو ان لاک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 جولائی 2024
کارٹون : 19 جولائی 2024