• KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am
  • KHI: Fajr 5:31am Sunrise 6:50am
  • LHR: Fajr 5:08am Sunrise 6:32am
  • ISB: Fajr 5:15am Sunrise 6:42am

اپنی موت کی جھوٹی خبریں سن کر حیران رہ گیا، فردین خان

شائع March 26, 2022
جلد ہی اداکار 12 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ
جلد ہی اداکار 12 سال بعد اسکرین پر دکھائی دیں گے—اسکرین شاٹ

تقریباً 12 سال سے فلمی اسکرین سے دور رہنے والے بولی وڈ کے چاکلیٹی خان فردین خان نے کہا ہے کہ ماضی میں ایک نہیں بلکہ دو بار ان کی موت کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، جنہیں سن اور پڑھ کر وہ شدید پریشان ہوئے۔

فردین خان 2010 کے بعد فلموں میں دکھائی نہیں دیے، کچھ سال قبل ان کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جن میں ان کا وزن کافی بڑھا ہوا تھا۔

فردین خان نے زیادہ تر کامیڈی، سسپنس اور رومانوی کردار ادا کیے ہیں، انہوں نے اپنے والد مرحوم فیروز خان کے ہمراہ بھی ’جانشین‘ نامی فلم میں کام کیا۔

اب 12 سال بعد ان کی جلد ہی فلم 'وسفوٹ' ریلیز ہونے کا امکان ہے، جس میں ان کے ساتھ رتیش دیش مکھ بھی دکھائی دیں گے۔

اپنی فلم ریلیز ہونے سے قبل حال ہی میں فردین خان نے شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں گزشتہ ڈیڑھ دہائی کے دوران اپنی زندگی میں آنے والے واقعات، مسائل اور خوشیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے موت کی جعلی خبریں بھی پھیلائی گئیں۔

اداکار کے مطابق دو مرتبہ ان کی موت کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکار کے مطابق دو مرتبہ ان کی موت کی جعلی خبریں پھیلائی گئیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دوران انٹرویو فردین خان نے بتایا کہ اب بولی وڈ بدل چکا ہے، اب اچھا مواد تیار ہونے لگا ہے جب کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی وجہ سے معیار میں بتہری آئی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اگرچہ بہت کچھ بدل چکا ہے مگر آج بھی سلمان خان، اجے دیوگن، اکشے کمار اور شاہ رخ خان ویسے کے ویسے ہی ہیں بلکہ وہ مزید بہتر ہو چکے ہیں۔

اسی طرح انہوں نے کرینہ کپور کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ تو انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں کہ وہ گزرتے وقت کے ساتھ مزید خوبصورت کیسے بنتی جا رہی ہیں۔

فردین خان کے مطابق کرینہ کپور جتنی خوبصورت آج کل ہیں، اتنی خوبصورت وہ پہلے کبھی نہ تھیں۔

دوران انترویو انہوں نے اپنی موت سے متعلق پھیلائی گئی جعلی خبروں پر بھی برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک نہیں دو بار ان سے متعلق افواہیں پھیلائی گئیں اور ایک بار تو ارجن رامپال نے انہیں میسیج بھی کیا کہ وہ زندہ ہیں یا چل بسے؟

فردین خان نے کہا کہ اپنی موت کی جعلی خبریں سن اور پڑھ کر انہیں شدید پریشانی ہوئی اور انہوں نے سوچا اگر ان کی والدہ کو یہ خبر معلوم ہوجاتی ہے کہ ان کا جوان بیٹا کار حادثے میں ہلاک ہوگیا تو ان کو دل کا دورہ پڑجاتا۔

فردین خان ماضی میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کر چکے ہیں—پرومو فوٹو: فدا فلم
فردین خان ماضی میں کرینہ کپور کے ساتھ کام کر چکے ہیں—پرومو فوٹو: فدا فلم

اسی طرح انہوں نے کہا کہ اگر ان کے موت کی جعلی خبر ان کی اہلیہ نتاشا سنتیں تو وہ بھی بے حال ہوجاتیں، کیوں کہ وہ خود بھی ایسی خبر سن کر ڈپریشن میں چلے گئے تھے۔

دوران انٹرویو انہوں نے اپنی زندگی کے مشکلات واقعات بھی بیان کیے اور کہا 2009 کے بعد چند سال ان کی زندگی کے لیے مشکل رہے۔

اداکار نے بتایا کہ 2009 میں ان کے والد فیروز خان انتقال کر گئے تھے، جس وجہ سے ان کی زندگی مشکل بن گئی، بعد ازاں 2011 میں بچوں کی پیدائش کی خواہش میں انہوں نے اہلیہ نتاشا کے ہمراہ ’ان وٹرو فرٹیلائزیشن‘ (آئی وی ایف) کا طبی طریقہ آزمایا، جس سے ان کی اہلیہ کی پیچیدگیاں سنگیں ہوگئیں۔

فردین خان کے مطابق آئی وی ایف میں بھارتی ڈاختر کی بعض طبی غلطیوں کی وجہ سے ان کی اہلیہ کو سخت تکلیف برداشت کرنا پڑی اور ان کے ہونے والے جڑواں بچے حمل ٹھہرنے کے 6 ماہ بعد ہی چل بسے۔

ان کے مطابق بعد ازاں انہوں نے لندن میں ڈاکٹروں سے آئی وی ایف کروایا اور ان کے ہاں 2013 میں بیٹی اور بعد ازاں بیٹا ہوا تو ان کی مشکلات کم ہوئیں۔

آئی وی ایف دراصل ایک طبی طریقہ ہے، جس کے تحت خاتون کے انڈے اور مرد کے اسپرم کو باہر کسی شیشے میں ملانے کے بعد انہیں واپس خاتون کی بچہ دانی میں داخل کرلیا جاتا ہے۔

فردین خان اپنی کزن سوزانے خان، ان کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ—فائل فوٹو: فیس بک
فردین خان اپنی کزن سوزانے خان، ان کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ—فائل فوٹو: فیس بک

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024