• KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm
  • KHI: Maghrib 6:17pm Isha 7:32pm
  • LHR: Maghrib 5:45pm Isha 7:05pm
  • ISB: Maghrib 5:49pm Isha 7:12pm

’بے وقار سابقہ بیوی نہ بنیں‘

شائع March 30, 2022
ریحام خان/ منیب بٹ — انسٹاگرام فوٹوز
ریحام خان/ منیب بٹ — انسٹاگرام فوٹوز

سیاسی تناؤ صرف پارلیمنٹ میں ہی زیادہ نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اس کا اثر محسوس کیا جاسکتا ہے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے متعدد فنکاروں نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کیا۔

اس پر ریحام خان نے 27 مارچ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اس طرح کے فنکاروں کے لیے بہتر ہے کہ وہ بھاری سرمایہ کاری اپنے فلمی منصوبوں پر کریں۔

جس پر اب اداکار منیب بٹ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

خیال رہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرائے جانے کے بعد صبا قمر، عدنان صدیقی اور دیگر متعدد فنکاروں نے وزیراعظم کے لیے اپنی حمایت ظاہر کی تھی۔

کچھ نے اپنے خیالات کو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر شیئر کیا جبکہ کچھ جیسے اداکار ہارون شاہد اور احمد علی بٹ نے 27 مارچ کو تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہون والے جلسے میں اپنی حمایت ظاہر کی۔

جس پر ریحام خان نے ایک ٹوئٹ میں ان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس ٹوئٹ پر متعدد ٹوئٹر صارفین نے ردعمل ظاہر کیا جس میں منیب بٹ بھی شامل ہیں۔

انہوں نے لکھا 'جس طرح آپ نے جانان کے لیے بھاری سرمایہ کاری حاصل کی، آپ نے سیٹ کا فرنیچر تک عمران خان کا نام استعمال کرکے لوگوں سے مفت لیا تھا، تو ہم پر تنقید نہ کریں اور بے وقار سابقہ بیوی بننا بند کریں'۔

خیال رہے کہ عمران خان اور ریحام خان کی شادی 2015 میں 10 ماہ بعد باہمی رضامندی سے ختم کردی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024