• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:48pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:18pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:22pm

پاکستان مخالف مناظر دکھانے پر کویت نے بھارتی فلم پر پابندی عائد کردی

شائع April 7, 2022
فلم 13 اپریل کو ریلیز ہونی تھی—اسکرین شاٹ
فلم 13 اپریل کو ریلیز ہونی تھی—اسکرین شاٹ

خلیجی ملک کویت نے بھارتی کی آنے ایکشن ہارر فلم میں پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی نمائش پر ملک میں پابندی عائد کردی۔

بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپرییس‘ کے مطابق کویت نے تھلپتھی وجے چندر شیکھر المعروف ’وجے‘ کی آنے والی میگا بجٹ ایکشن تامل فلم ’بیسٹ‘ پر پابندی عائد کردی۔

رپورٹ میں فلمی تجزیہ نگار کی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تامل فلم پر کویت کی وزارت اطلاعات نے پاکستان اور مسلم مخالف مناظر دکھانے پر پابندی عائد کی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپر اسٹار وجے نے والدین و رشتے داروں پر مقدمہ کردیا

فلم کو رواں ماہ 13 اپریل کو بھارت سمیت خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر ممالک میں ریلیز کیا جانا تھا۔

فلم میں مسلمانوں کو دہشت گردوں کے طور پر دکھایا گیا ہے اور بعض دہشت گردوں کا تعلق مبینہ طور پر پاکستان سے بھی دکھایا گیا ہے۔

تامل فلموں میں مسلسل مسلمانوں کو منفی اور دہشت گرد کرداروں میں دکھائے جانے پر جہاں کویت نے ’بیسٹ‘ فلم پر پابندی عائد کردی، وہیں تامل ناڈو مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اداکار وجے کے والد نے بیٹے کے مقدمہ دائر کرنے پر جواب دے دیا

بھارتی ویب سائٹ ’دی کئنٹ‘ کے مطابق تامل ناڈو مسلم لیگ پارٹی کے رہنما نے وجے کی فلم میں مسلمانوں کو دہشت گرد دکھانے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریاست بھر میں اس کی نمائش پر پابندی کا مطالبہ کیا۔

تامل ناڈو کی مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا—فوٹو: دی کئنٹ
تامل ناڈو کی مسلمان سیاسی جماعت نے بھی فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا—فوٹو: دی کئنٹ

سیاسی رہنما کا کہنا تھا کہ تامل فلموں میں کافی عرصے سے مسلمانوں کو انتہاپسند اور دہشت گرد کرداروں میں دکھایا جا ر ہا ہے جب کہ فلموں میں مسلمانوں کی ذات اور ان کے مشہور ناموں کو بھی نشانہ بناکر شامل کیا جاتا ہے۔

مصطفیٰ کے مطابق تامل فلموں میں تاثر دینے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلمان شدت پسند ہوتے ہیں، جس وجہ سے تامل ناڈو سمیت ملک بھر کے مسلمان خوف اور پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم مخالف منظر ہونے کی وجہ سے وجے کی فلم ’بیسٹ‘ کی نمائش پر پابندی لگائی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 ستمبر 2024
کارٹون : 20 ستمبر 2024