• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

فربہ خواتین میں رحم مادر کے کینسر کے امکانات زیادہ، تحقیق

شائع April 20, 2022 اپ ڈیٹ April 21, 2022
موٹاپے سے بریسٹ کینسر اور ماہواری میں بے ترتیبی بھی ہوتی ہے، تحقیق—فائل فوٹو
موٹاپے سے بریسٹ کینسر اور ماہواری میں بے ترتیبی بھی ہوتی ہے، تحقیق—فائل فوٹو

متعدد ممالک کی خواتین پر کی جانے والی ایک جامع تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فربہ خواتین میں رحم مادر کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

موٹاپے کو ویسے ہی شگر، ہارٹ اٹیک اور بلڈ پریشر جیسی بیماریوں کا سبب بھی قرار دیا جاتا ہے، تاہم تازہ تحقیق میں موٹاپے اور کینسر کے درمیان تعلق بھی دریافت ہوا۔

برطانوی کینسر ریسرچ ادارے (سی آر یو کے) کے فنڈز سے یونیورسٹی آف برسٹول سمیت دیگر یونیورسٹیز کے ماہرین کی جانب سے امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر 5 ممالک کی خواتین پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ موٹاپے کی شکار خواتین میں رحم مادر کے کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: توند کی چربی گھلانے میں مددگار آسان نکات

تحقیق کے دوران ماہرین نے ایک لاکھ 20 ہزار خواتین کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس سے معلوم ہوا کہ جن 5 فٹ 5 انچ کے قد کی حامل خواتین کا وزن اپنے صحت مند وزن سے تقریبا 13 کلو زائد تھا، ان میں کینسر میں مبتلا ہونے کے امکانات دگنے ہو جاتے ہیں۔

طبی جریدے ’بی ایم سی میڈیسن‘ میں شائع تحقیق کے مطابق زائد الوزن خواتین میں ’فاسٹنگ انسولین‘ اور ’اوسٹروجن‘ نامی ہارمون کی زیادہ مقدار ممکنہ طور پر رحم مادر اور بریسٹ کینسر کا سبب بنتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ موٹاپے کا شکار خواتین میں ’فاسٹنگ انسولین‘ کی زائد مقدار دوسرے ہارمونز اور جینز کو منفی پیغامات دیتے ہیں، جن سے کینسر جیسے مرض کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

منفرد نوعیت کی اب تک کی سب سے بڑی مذکورہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ خواتین کے موٹاپے کا رحم مادر کے کینسر سے براہ راست تعلق ہے جب کہ زائد وزن بریسٹ کینسر سمیت ’بلیڈنگ‘ یا ’ماہواری کی بےترتیبی‘ جیسی بیماریوں کا بھی سبب بنتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ خواتین وزن کو کم کرکے 13 اقسام کے کینسر سے خود کو محفوظ بنا سکتی ہیں جب کہ ان میں ہارمونز اور جینز کے مسائل بھی ختم ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے امید ظاہر کی کہ خواتین میں موٹاپے اور کینسر میں تعلق کی مذکورہ تحقیق کے نتائج دنیا بھر کے ماہرین صحت کو ہارمونز اور جینز کا بہتر علاج کرنے میں مدد فراہم کریں گے اور اس سے وزن کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024