• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

شاہد آفریدی کا موٹروے پر چالان، حد رفتار بڑھانے کی تجویز دے ڈالی

شائع June 29, 2022
شاہد آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کی اور موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں—فوٹو : اے پی
شاہد آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کی اور موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں—فوٹو : اے پی

قومی کرکٹ کے سابق کپتان اور مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی کا موٹر وے پر تیز رفتاری سےگاڑی چلانے کے باعث چالان ہوگیا۔

موٹروے پر شاہد آفریدی لاہور سے کراچی کی جانب سفر کررہے تھے کہ راستے میں مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے ان پر 1500 روپے کا جرمانہ کردیا۔

شاہد آفریدی نے اپنی غلطی تسلیم کی اور موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو شاہد آفریدی نے انہیں ری ٹوئٹ کرتے ہوئے موٹروے پولیس کی تعریف کی اور ساتھ ہی حد رفتار بڑھانے کی تجویز بھی دے ڈالی۔

اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’ نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کے بااخلاق اہلکاروں سے بات چیت کر کے اچھا لگا، میں نے انہیں بہت پیشہ ور پایا ہے‘۔

سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ’لیکن میری ایک عاجزانہ تجویز ہے کہ ہماری شاہراہیں بہت اچھی ہیں اس لیے حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہونی چاہیے‘۔

شاہد آفریدی کی ان تصاویر پر ٹوئٹر صارفین کے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ’ لالا چھکے مارنے اور ڈرائیونگ کرنے میں فرق ہے‘۔

شاہد آفریدی کی جانب سے حد رفتار بڑھانے کی تجویز پر صارفین کی مختلف آرا سامنے آئیں۔

ایک صارف نے لکھا ’اپنی اوور اسپیڈنگ کے لیے لالا پورا قانون بدلنا چاہتے ہیں، یہ والا اعتماد ہمیں بھی چاہیے‘

شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ کو نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کی جانب سے بھی ری ٹوئٹ کیا گیا اور تعریف کا خیر مقدم کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024