• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:47pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 4:17pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 4:21pm

صوفے پر بیٹھ کر مذاکرات کی آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کی تصاویر وائرل

تصویر پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے—فوٹو: ٹوئٹر
تصویر پر لوگوں نے دلچسپ تبصرے کیے—فوٹو: ٹوئٹر

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور مسلم لیگ (ق) کے قائد چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دونوں رہنماؤں نے22 جولائی کو ہونے والے صوبائی اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل کم از کم دو بار ملاقاتیں کی تھیں۔

ابتدائی طور پر برانڈ نے دونوں سیاستدانوں کی تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ
ابتدائی طور پر برانڈ نے دونوں سیاستدانوں کی تصویر شیئر کی—اسکرین شاٹ

دونوں کے درمیان 20 اور 21 جولائی کو ملاقاتیں ہوئیں تھیں، جس کے بعد 22 جولائی کو انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کیا۔

چوہدری شجاعت اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات کی تصاویر حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد اس وقت تیزی سے وائرل ہوئیں جب کہ ایک برانڈ نے دونوں شخصیات کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کیں۔

حمزہ شہباز کے منتخب ہونے کے بعد صوفے اور آرامدہ کرسیاں بنانے والے برانڈ ’ہائی لایف‘ نے آصف علی زردار اور چوہدری شجاعت کی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا۔

برانڈ نے دونوں رہنماؤں کی صوفے پر بیٹھ کر مذاکرات کرنے کی تصویر کو فیس بک اسٹوری میں شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا کہ ’ان کا ریکلائر نامی آرامدہ صوفہ مشکل وقت میں کڑے فیصلے بھی سکون سے کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے‘۔

برانڈ کی جانب سے دونوں شخصیات کی تصاویر دلچسپ کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے کے بعد وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے کرنے سمیت اس پر میمز بھی بنائیں۔

زیادہ تر لوگوں نے دونوں رہنماؤں کی تصاویر کو ایڈٹ کرکے ان پر مزاحیہ میمز بنائیں، تاہم بعض لوگوں نے ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے نامناسب میمز بھی بنائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 ستمبر 2024
کارٹون : 21 ستمبر 2024