• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

پی ٹی سی ایل نیٹ ورک کی بندش سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس متاثر

شائع August 23, 2022
پی ٹی سی ایل کیبل نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی—فوٹو:ٹویٹر/نیٹ بلاکس
پی ٹی سی ایل کیبل نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی—فوٹو:ٹویٹر/نیٹ بلاکس

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کی سروس میں تکنیکی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہو گئی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سکھر میں شدید بارشوں کے باعث انٹرنیٹ فائبر کیبلز کو نقصان پہنچا، بارش کا پانی پی ٹی سی ایل ایکسچینج میں داخل ہوگیا تھا جس سے بجلی کا شارٹ سرکٹ ہوگیا، کمپنی کو توقع ہے کہ مرمت کا کام جلد مکمل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سب مرین کیبل کی خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

چند روز قبل بھی بارش کے بعد پی ٹی سی ایل کیبل نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

پی ٹی سی ایل کا نیٹ ورک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے کمپنی سے منسلک کئی انٹرنیٹ سروس فراہم کرے والوں کے آپریشنز میں خلل پڑا تھا۔

نیٹ بلاکس نے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کےعلاوہ نیاٹیل اور اسٹورم فائیبر سمیت متعدد کی انٹرنیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024