• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

سہ ملکی سیریز میں پاکستان کی بنگلہ دیش کو شکست

شائع October 8, 2022 اپ ڈیٹ October 9, 2022

پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے تاہم قومی ٹیم کا مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام رہا۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی اور خود پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستانی ٹیم کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہنواز دھانی کے ساتھ میدان میں اتری تھی۔

محمد وسیم نے  نسُم احمد کی وکٹ حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کرر ہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

محمد رضوان شارٹ کھیل رہے ہیں، انہوں نے نصف سینچری 38 گیندوں پر بنائی — فوٹو: اے ایف پی

تسکین احمد آصف علی کا کیچ تھام رہے ہیںِ وہ چار رنز ہی بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی

محمد نواز مصدق حسین کے خلاف کامیاب اپیل کر رہے ہیں — فوٹو: اے ایف پی

بنگلہ دیش کے مہدی حسن میراز گیند پکڑ رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی میچ جیتنے کے بعد میدان سے باہر جاتے ہوئے— فوٹو: اے ایف پی

اختتامی اوورز میں یاسر علی چند جارحانہ شاٹس کھیل کر تیزی سے رنز بنانے کی کوشش کی— فوٹو: اے ایف پی

بابر اعظم نے آؤٹ ہو کر واپس پولین جاتے ہوئے، وہ صرف 22 رنز بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی