• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق

شائع November 3, 2022
کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر اعظم خان سواتی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی—لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ
کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر اعظم خان سواتی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی—لاہور ہائی کورٹ ویب سائٹ

ججز کی تعیناتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائی کورٹ کے 11 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی توثیق کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے 12 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ کے 13 میں سے 11 ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق کی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججوں کی فوری توثیق کا مطالبہ

جسٹس سہیل ناصر اور جسٹس محمد شان گل کے ناموں پر جوڈیشل کمیشن کی جانب سے مزید غور نہ کیے جانے کے بعد ان دونوں کو استعفیٰ دینا پڑے گا۔

کمیٹی کا اجلاس سینیٹر فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں ہوا جس میں ججز کے ناموں کی توثیق کے لیے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

تاہم کمیٹی کے ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن سے استدعا کی کہ وہ جسٹس محمد شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے ناموں پر نظر ثانی کریں۔

مزید پڑھیں: صدرکی سندھ ہائی کورٹ کے لیئے تین مستقل ججوں کی توثیق

کمیٹی کے کنوینیئر سینیٹر اعظم خان سواتی نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 11 ججز کی تعیناتی کی منظوری اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے دی گئی جس میں تمام ایڈیشنل ججز کی اسناد پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جن ایڈیشنل ججوں کے ناموں کی توثیق کے لیے سفارش کی گئی ان میں جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، احمد ندیم ارشد، محمد طارق ندیم، محمد امجد رفیق، عابد حسین چٹھہ، انور حسین، علی ضیا باجوہ، سلطان تنویر احمد، محمد رضا قریشی اور راحیل کامران شیخ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024