• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

’اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد سازشی سانپ، کیڑوں کی سیاسی صفائی کروں گا‘

شائع November 17, 2022
فیصل واوڈا کی نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو — فوٹو: ڈان نیوز
فیصل واوڈا کی نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو — فوٹو: ڈان نیوز

سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ نہ میں عمران خان کے خلاف تھا، نہ ہوں اور نہ ہی ان کے خلاف ہوں گا جبکہ اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد ’سازشی سانپ اور کیڑوں‘ کی سیاسی صفائی میں میرا بہت بڑا کردار ہوگا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نے سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا کو اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز میں خوردبرد سے متعلق تحریری جواب کے لیے سوالنامہ دے دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اختیارات کے ناجائز استعمال اور برطانیہ سے فنڈز کی خردبرد سے متعلق اسلام آباد میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیشی کے دوران نیب نے فیصل واڈا سے سوالات کے تحریری جوابات مانگ لیے۔

ذرائع نے کہا کہ نیب نے فیصل واڈا کو تحریری جواب جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے فیصل واڈا کا بیان بھی ریکارڈ کیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرنے کہا کہ اگلے انتخابات تک عمران خان کے گرد ’سازشی سانپ اور کیڑوں‘ کی سیاسی صفائی میں میرا بہت بڑا کردار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بننے آیا، نہ میں عمران خان کے خلاف تھا، نہ ہوں اور نہ ہی ان کے خلاف ہوں گا۔

فیصل واڈا نے کہا کہ قومی احتساب بیورو میں آنے سے وہ لوگ گھبراتے ہیں جن کے دامن پر داغ ہو۔

انہوں نے کہا کہ نیب افسران نے اعظم خان سے متعلق سوالات پوچھے مگر جہاں تک مجھے علم ہے اعظم خان کا پیسوں کی لین دین سے کوئی تعلق نہیں رہا، مگر شہزاد اکبر نے کابینہ کو بریف کرکے اعتماد میں لیا اور کابینہ میں اس پر کوئی تفصیلی بحث نہیں ہوئی، اسی طرح کابینہ سے ایک غلط کام لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب کابینہ میں میرے اور شہزاد اکبر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا تو میں نے عمران خان کو اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ شخص ملک چھوڑ کر چلا جائے گا اور میں اس وقت بھی عمران خان کو بچا رہا تھا کہ غلط لوگوں پر اعتماد نہ کریں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی خزانے کو 19 کروڑ پاؤنڈز کا نقصان ہوا جس میں کوئی دو رائے نہیں اور میں نے نیب کو یہ بھی کہا کہ اگر سابق چیئرمین کی وڈیو لیک معاملے کی تفتیش کی جاتی تو یہ کیسز حل کرنا آسان ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک اور آئینی عہدہ ہے جو سازش کے تحت استعمال ہو رہا ہے اور شاید عمران خان کو اس کا علم نہیں ہے کیونکہ وہ بہت بھروسہ کرتے ہیں، لہٰذا میں نے وہاں بھی ٹارگٹ طے کرلیا اور اب ’لاک کرنا اور فائر کرنا‘ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب صحافی ارشد شریف کا قتل ہوا تو جھوٹی کہانی سامنے اور میں نے اس وقت بھی کہا تھا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں بنایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024