• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

قومی پرچم نذرِ آتش کرنے والے پی ٹی آئی کارکن کو 26 ماہ قید، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا

شائع February 23, 2023
انکوائری کے بعد مجرم کے خلاف مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا — تصویر: اسکرین گریب/ یوٹیوب
انکوائری کے بعد مجرم کے خلاف مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا — تصویر: اسکرین گریب/ یوٹیوب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قومی پرچم نذرِ آتش کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن کو بغاوت کے مقدمے میں 26 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے پاکستان کے قومی پرچم کو نذرِ آتش کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی تھی۔

جج اشفاق تاج نے قرار دیا کہ استغاثہ نے ضلع کرک کے علاقے داریشکل کے رہائشی ملزم جنید احمد کے خلاف اپنا کیس ثابت کردیا اور پیش کیے گئے ثبوت اس کے جرم سے مطابقت رکھتے ہیں۔

ملزم کو تعزیرات پاکستان اور الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) کی مختلف دفعات کے تحت 4 جرائم پر سزا سنائی گئی۔

اسے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 123-ب (قومی پرچم کی بے حرمتی کرنا) کے تحت 8 ماہ قید اور 20 ہزار روپےجرمانے، دفعہ 124-الف (بغاوت)، دفعہ 505 (فساد انگیز بیانات دینا) اور پیکا کی دفعہ 11 (نفرت انگیز بیانات) کے تحت 6، 6 ماہ قید اور 10، 10 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

یاد رہے کہ اپریل 2022 میں تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں سابق وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کے بعد مجرم نے ایک ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی۔

مذکورہ ویڈیو میں اس نے پاکستان کے قومی پرچم کو نذرِ آتش کرنے کے ساتھ پاک فوج اور آرمی چیف کے خلاف توہین آمیز باتیں کیں۔

اس پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی انکوائری کے بعد مجرم کے خلاف مئی 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مجرم ویڈیو اپلوڈ کرتے وقت ایک خلیجی ملک میں مقیم تھا جسے جون 2022 میں وطن واپس آنے پر ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024