• KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm
  • KHI: Asr 4:40pm Maghrib 6:20pm
  • LHR: Asr 4:08pm Maghrib 5:49pm
  • ISB: Asr 4:12pm Maghrib 5:53pm

بھارت: ممبئی کے قریب کھلے آسمان تلے ایوارڈ کی تقریب، سن اسٹروک سے 11 افراد ہلاک

شائع April 17, 2023
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ واقعے کے بعد تقریباً 50 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا — فوٹو: اے این آئی
وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بتایا کہ واقعے کے بعد تقریباً 50 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا — فوٹو: اے این آئی

بھارتی ریاست مہارشٹرا کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ممبئی کے مضافات میں ایک تقریب کے دوران ’سن اسٹروک‘ سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہو گئے، جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے بھی شرکت کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق مہارشٹرا میں ملک کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی کے مضافات میں ہزاروں افراد نے اتوار کو دوپہر میں ایوارڈ فنکشن میں شرکت کی، جہاں وفاقی وزیر داخلہ امت شاہ نے معروف سماجی رہنما کو ایوارڈ دیا۔

تقریب کا انعقاد دوپہر کے وقت کھڑگر میں ہوا، جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ (100.4 فارن ہائٹ) ریکارڈ کیا گیا، جو اس دوران معمول کے مطابق تھا۔

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے رپورٹرز کو بتایا کہ واقعے کے بعد تقریباً 50 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 11 کی موت ہو گئی۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے بھارت میں 2023 میں مارچ اور مئی کے درمیان ہیٹ ویو آنے کے امکانات ظاہر کیے تھے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ وسطی اور ملحقہ شمال مغربی بھارت کے متعدد علاقوں میں مارچ سے مئی کے دوران ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

گزشتہ برس حکومتی عہدیداروں نے خبردار کیا تھا کہ بھارت کو مستقبل میں زیادہ ہیٹ ویو کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور مون سون سیزن کے دوران اوسط درجہ حرارت گزشتہ دو دہائیوں سے بڑھ رہا ہے۔

فروری میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو بھیجے گئے ایک خط میں بھارتی وزارت صحت نے کہا تھا کہ ملک کے کچھ علاقوں میں پارہ پہلے ہی غیرمعمولی سطح تک پہنچ چکا ہے۔

حکومت نے ملک بھر کے محکمہ صحت کو ’گرمی سے متعلق ہیلتھ ایکشن پلان‘ پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024