• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
Live Arrest Of Imran Khan

لندن پلان باہر آچکا، یہ مجھے 10سال کیلئے قید کردیں گے، عمران خان

شائع May 15, 2023

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ لندن پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے اور ان کا منصوبہ ہے کہ یہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیت پہنچائیں گے اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لے کر مجھے 10برس کے لیے قید کردیں گے۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے تھے، ان کا منصوبنہ ہے کہ مجھے قید کرنے کے بعد تحریک انصاف کی بچی کچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے(جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی)-

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024