• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

ادارہ شماریات سیکیورٹی خدشات، برفباری سے متاثرہ علاقوں میں مردم شماری کیلئے تیار

شائع May 23, 2023
فیلڈ اسٹاف سے ٹیبلٹس واپس لیے جانے کے عمل کا آغاز 24 مئی کو کیا جائے گا—فائل فوٹو: رائٹرز
فیلڈ اسٹاف سے ٹیبلٹس واپس لیے جانے کے عمل کا آغاز 24 مئی کو کیا جائے گا—فائل فوٹو: رائٹرز

چیف کمشنر ادارہ شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا ہے کہ متعلقہ صوبائی حکومتوں کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد برف باری اور سیکیورٹی خدشات سے متاثرہ علاقوں میں ادارہ شماریات مردم شماری شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ادارہ شماریات کے رکن سرور گوندل کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر نعیم الظفر نے کہا کہ متعلقہ حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے 129 بلاکس، گلگت بلتستان کے 80 بلاکس اور خیبر پختون خوا میں مانسہرہ کے 16 بلاکس پر محیط برفانی علاقوں میں مردم شماری کے لیے مناسب وقت کا تعین کریں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پنجاب کے شہر روجھان کے 57 بلاکس اور سندھ کے شہر گھوٹکی کے 11 بلاکس میں مردم شماری کے لیے مناسب وقت بتا دیں، حکومتِ خیبرپختونخوا سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کے بعد کوہستان میں مردم شماری کے فیلڈ آپریشن کے لیے مناسب وقت بتادیں۔

صحافیوں کو دی جانے والی بریفنگ کے دوران مردم شماری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ٹیبلٹ جمع کرانے سے لے کر ڈیٹا کی پروسیسنگ اور تصدیق تک مکمل شیڈول فراہم کیا گیا۔

منصوبے کے مطابق ڈیجیٹل مردم شماری کا عمل 15 مئی کو روک دیا گیا تھا لیکن مردم شماری کی نگرانی کمیٹی (سی ایم سی) کے فیصلے کے مطابق مکمل آبادی کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مخصوص اضلاع کے لیے 22 مئی تک ٹیبلیٹس کی دستیابی رہی۔

مردم شماری سپورٹ سینٹر (سی ایس سی) میں فیلڈ اسٹاف سے ٹیبلٹس واپس لیے جانے کے عمل کا آغاز باقی رہ جانے والا ڈیٹا شامل کیے جانے کے بعد 24 مئی کو کیا جائے گا۔

مردم شماری سپورٹ سینٹر میں نادرا کی ٹیم فیلڈ اسٹاف سے ٹیبلٹس وصول کرنے سے پہلے ڈیٹا کی مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی اور نادرا کی جانب سے ٹیبلیٹ سے ڈیٹا بیس تک ڈیٹا کی مکمل ’سنکرونائزیشن‘ کے لیے ایک سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیا جائے گا۔

تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز، مردم شماری ڈسٹرکٹ آفیسرز ہونے کے ناطے جلد از جلد مقررہ فارمیٹ میں مکمل اور دستخط شدہ تکمیلی سرٹیفکیٹ فراہم کریں گے۔

مردم شماری سپورٹ سینٹر کے فیصلے کے مطابق مردم شماری کے فرائض سرانجام دینے کے عوض فیلڈ اسٹاف کو معاوضے کی ادائیگی متعلقہ ڈپٹی کمشنر/اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے تکمیلی سرٹیفکیٹ کی فراہمی کے بعد کی جائے گی۔

وہ علاقے جہاں مسلح افواج کو تعینات کیا گیا ہے اور اجتماعی رہائش کے علاقوں کے ہیڈ کاؤنٹ ڈیٹا کو متعلقہ بلاکس کی آبادی کی گنتی میں شامل کیا جائے گا۔

مردم شماری کے دوران کسی علاقے میں ٹیم نہ پہنچنے سے متعلق شہریوں کی شکایات کا ازالہ 30 مئی 2023 تک ادارہ شماریات کے کال سینٹرز (0800-57574) پر شناختی کارڈ نمبر اور مطلوبہ معلومات کی فراہمی کے ساتھ کیا جاسکے گا، ساتھ ہی ’کمپیوٹر اسِسٹڈ ٹیلیفونک انٹرویو‘ نامی جدید تکنیک کی مدد سے ڈیٹا کی کوالٹی ایشورنس کی تصدیق جاری رہے گی۔

مردم شماری کے اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے لیے معروف ڈیموگرافرز کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یہ کمیٹی اپنی تجاویز ’مردم شماری سپورٹ سینٹر‘ کے زیرِ غور لانے کے لیے ان تجاویز کو حتمی شکل دے گی، ’مردم شماری سپورٹ سینٹر‘ کی منظوری سے کمیٹی کی تجاویز کے مطابق آبادی کی تعداد میں تبدیلی لائے جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025