• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

ناشتے میں آملیٹ بنانے کی یہ ’منفرد ترکیب‘ ضرور آزمائیں

فوٹو: انسٹاگرام/ماہنور سعد
فوٹو: انسٹاگرام/ماہنور سعد

اگر آپ بھی صبح سویرے ناشتے میں نئی تراکیب آزماتے ہیں اور ناشتے میں کچھ نیا کھانے کے لیے دل للچائے تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔

انڈے ناشتے کے دسترخوان کا لازمی حصہ ہوتے ہیں، کئی لوگ اسے ابال کر کھاتے ہیں، کئی لوگ half-fry کرکے کھاتے ہیں، اور کچھ لوگ اس کا آملیٹ بنا کر انجوائے کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم آملیٹ بنانے کی نئی اور لذیذ ترکیب آپ کے ساتھ شئیر کریں گے جو آپ کو یقیناً بے حد پسند آئے گی۔

صبح کے ناشتے میں ’دیسی چیزی آملیٹ‘ ضرور بنا کر کھائیں۔

اجزاء:

انڈے - دو عدد

نمک - 1/4 کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر - 1/2 چائے کا چمچ

لال مرچ فلیکس 1/2 چائے کا چمچ

پیاز - کٹی ہوئی

دھنیا - کٹا ہوا

ٹماٹر - کٹے ہوئے

ہری مرچیں

چیڈرچیز (cheddar cheese)

تلنے کے لیے تیل

فوٹو: انسٹاگرام/ماہنور سعد
فوٹو: انسٹاگرام/ماہنور سعد

ترکیب

چیڈرچیز کے علاوہ تمام اجزا کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کرلیں، پھر گرم فرائی پین میں تیل ڈالیں اور انڈے کے آمیزے کو پین میں ڈال دیں۔

دونوں سائڈ سے جب آملیٹ ہلکا براؤن ہوجائے تو ایک سائڈ پر چیڈر چیز رکھیں اور آملیٹ کی آدھی سائڈ پلٹ دیں۔

ہلکی آنچ پر جب چیڈرچیز melt ہوجائے تو اسے نکال لیں۔

اس ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

لیکن یہاں یہ بات نوٹ کرلیں کہ آملیٹ کے آمیزے میں آپ دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں، اس سے آملیٹ کا ذائقہ مزید لذیذ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024