• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am

’تفریح کے ساتھ متاثرکُن کہانیاں‘، والدین بچوں کے ساتھ یہ فلمیں ضرور دیکھیں

فوٹو: انسٹاگرام/فلم پوسٹرز
فوٹو: انسٹاگرام/فلم پوسٹرز

گرمیوں کی چھٹیوں میں بچوں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں، گھر سے باہر کھیلنے کے علاوہ گھر کے اندر موبائل فون کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے، جہاں بچے ویڈیو گیمز کھیل کر اور کارٹون دیکھ کر اپنا وقت گزارتے ہیں۔

ان گرمیوں کی چھٹیوں میں والدین کبھی کبھار سوچ میں پڑجاتے ہیں کہ موبائل فون کے علاوہ بچوں کو ایسی کونسی سرگرمی میں مصروف رکھیں کہ وہ اس سے سبق بھی سیکھ سکیں، تفریح بھی ہو اور وقت بھی گزر جائے۔

یہ بات تو سبھی جانتے ہیں کہ جدید دور میں اینی میٹڈ فلمیں بہت مقبول ہیں، اس کے علاوہ ایکشن فلمیں اور پریوں کی کہانیوں پر مبنی فلمیں بھی بچے شوق سے دیکھتے ہیں۔

خاص طور پر والدین بچوں کے لیے فلموں کے انتخاب میں کافی محتاط رہتے ہیں، لیکن اب فنکاروں کی جانب سے ایسی بہت سی فلمیں بچوں کے لیے بنائی گئی ہیں جو آپ پوری فیملی کے ساتھ انجوائے کرسکتے ہیں۔

مڈغاسکر

اینی میٹڈ فلم پوسٹر ’مڈغاسکر‘
اینی میٹڈ فلم پوسٹر ’مڈغاسکر‘

بچوں کی پسندیدہ ’مڈغاسکر‘ فلم دراصل مڈغاسکرکے جنگلوں اور جانوروں سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے،طنزومزاح سے بھرپور اینی میٹڈ فلم 2005 میں ریلیز کی گئی تھی۔

فلم ریلیز ہونے کے بعد اسے اتنی مقبولیت ملی کہ اس فلم کے مزید دو سیکوئل بھی بنائے گئے جو 2008 اور 2012 میں ریلیز کیے گئے۔

فلم کی کہانی کیا ہے؟

فلم کی کہانی 4 جانوروں کے گرد گھومتی ہے جو کہ نیو یارک کے سینٹرل پارک زو سے غائب ہو کر اپنے آپ کو مڈغاسکر جزیرے میں پاتے ہیں۔

یہ فلم جذبات اور ڈرامے کے علاوہ جانوروں کی شرارتوں سے بھرپور فلم ہے تو یقینی طور پر بچوں کے لیے تفریح کا سبب بنے گی۔

فلم کے بہترین کرداروں میں کنگ جولین اور پینگوئن ہیں۔

فروزن

اینی میٹڈ فلم پوسٹر فروزن
اینی میٹڈ فلم پوسٹر فروزن

اینی میٹڈ فلم ’فروزن 1‘ جب سال 2015 میں ریلیز ہوئی تو اس وقت یہ سال کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی اینی میٹڈ فلم بن گئی تھی جس نے مختلف ریکارڈ قائم کیے تھے۔

اس فلم کو صرف بچوں نے ہی نہیں بلکہ بڑوں نے بھی کافی پسند کیا تھا، فلم کا گانا ’let it go‘ دنیا بھر میں مقبول ہوا تھا۔

خوب پزیرائی ملنے کے بعد 2019 میں اس کا سیکوئل بھی ریلیز کیا گیا۔

فلم کے سیکوئل میں ’ایل سا‘ ’اینا‘ ’کرسٹوف‘ اور ’اولف‘ اپنی سلطنت کے قدیم رازوں کو جاننے کیلئے ایک نئے ایڈونچر پر نکلے تھے۔

دی باس بے بی

اینی میٹڈ فلم پوسٹر دی باس بے بی
اینی میٹڈ فلم پوسٹر دی باس بے بی

ہولی ووڈ کی نئی تھری ڈی اینی میٹڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی ’ 2017 میں ریلیز کی گئی تھی۔

اس فلم میں چھوٹے بچے نے دی باس کا کردارادا کیا ہے جو عقل مند ہے، سوٹ بوٹ پہنا ننھے باس نے ہر جانب ہلچل مچا رکھی ہے۔

فلم کی کہانی کچھ یوں ہے کہ ماں باپ ایک ننھا بچہ گود لیتے ہیں، یہ ننھے میاں تمام گھر والوں سے اپنے نخرے اُٹھواتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑا بھائی اسے نا پسند کرنے لگتا ہے تاہم چھوٹا بچہ اپنے آپ کو کسی باس سے کم نہیں سمجھتا۔

اس فلم نے اپنے ریلیز ہوتے ہی دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑے تھے، جس کے بعد اس کا ایک اور سیکوئل 2021 میں جاری کیا گیا۔

چارلی اینڈ چاکلیٹ فیکٹری

اینی میٹڈ فلم پوسٹر چارلی اینڈ چاکلیٹ فیکٹری
اینی میٹڈ فلم پوسٹر چارلی اینڈ چاکلیٹ فیکٹری

ہولی وڈ فلم ’چارلی اینڈ چاکلیٹ فیکٹری‘ 2005 میں ریلیز کی گئی، فلم کی کہانی برٹش ناولسٹ رولڈ دہل کے ناول پر مبنی ہے۔

فلم کی کہانی چارلی بکٹ کے خاندان کے اردگرد گھومتی ہے

چارلی اپنے خاندان کے ساتھ ایک چھوٹے سے گھر میں رہتا ہے، جس کا خاندان غریب ہے، چارلی کی زندگی میں روشنی لانے والے کا کردار مسٹرولی وونکا اداکرتے ہیں ،مسٹر وونکا چارلی کے پڑوسی ہیں جن کی اپنی چاکلیٹ فیکٹری ہے اور وہ ہر سال چارلی کو اس کی سالگرہ پر چاکلیٹ گفٹ کرتے ہیں۔

یہ فلم بچوں سمیت بڑوں نے بھی خوب پسند کی تھی۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ بھی کئی فلمیں بچوں کو دکھا سکتے ہیں جن میں ’دل ہوم الون‘، بے بی ڈے آؤٹ’، ’فائنڈنگ نیمو‘، ’ٹینگلکڈ‘ شامل ہیں۔

اینی میٹڈ فلم پوسٹر فائنڈنگ نیمو
اینی میٹڈ فلم پوسٹر فائنڈنگ نیمو

کارٹون

کارٹون : 2 اکتوبر 2024
کارٹون : 1 اکتوبر 2024