• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:54pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:49pm
  • ISB: Maghrib 7:22pm Isha 9:04pm

ریکوڈک میں سعودی عرب کی شراکت پر بیرک گولڈ کارپوریشن رضامند

شائع August 9, 2023
مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک کی جانب سے اس منصوبے میں اپنی ایکویٹی کو کم نہیں کیا جائے گا—فوٹو: بیرک گولڈ
مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک کی جانب سے اس منصوبے میں اپنی ایکویٹی کو کم نہیں کیا جائے گا—فوٹو: بیرک گولڈ

پاکستان میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر ریکوڈک میں 50 فیصد شیئرز کی مالک کمپنی ’بیرک گولڈ کارپوریشن‘ اب اس منصوبے میں ’سعودی ویلتھ فنڈ‘ کو اپنے شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو مارک برسٹو نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کی کمپنی کو ریکوڈک کی کان کنی میں سعودی ویلتھ فنڈ کی شراکت پر اعتراض نہیں۔

انہوں نے جون میں میڈیا پر گردش کرنے والی ان رپورٹ کو افواہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا کہ وہ کینیڈا کی کان کنی فرم کوانٹم منرلز کو خریدنے کی کوششوں کے لیے بات چیت میں مصروف ہیں۔

’بیرک گولڈ کارپوریشن‘ پاکستان کی ریکوڈک کان میں 50 فیصد حصص کی مالک ہے، بقیہ 50 فیصد پاکستان اور صوبہ بلوچستان کی حکومتوں کے پاس ہے، بیرک اِس کان کو دنیا میں سونے اور تانبے کے سب سے بڑے ذخائر والے علاقوں میں سے ایک سمجھتا ہے۔

مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک کی جانب سے اس منصوبے میں اپنی ایکویٹی کو کم نہیں کیا جائے گا لیکن اگر سعودی عرب کا پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) حکومتِ پاکستان کی ایکویٹی خریدنا چاہتا ہے تو کوئی اعتراض نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں اور ہم چونکہ اس منصوبے کو کنٹرول کرتے ہیں اس لیے ہمیں اس سے انکار کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرک، پاکستان کے 25 فیصد ایکویٹی حصص کے ذریعے کان میں آنے والی سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حمایت کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان نے تاحال اعلانیہ طور پر یہ واضح نہیں کیا کہ ان حصص کی فروخت پر غور کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان نے اسلام آباد میں کان کنی کے حوالے سے ایک کانفرنس میں سعودی حکام کی میزبانی کی تھی جہاں بیرک کے حکام بھی موجود تھے، بیرک اور سعودی کی سرکاری کان کنی کمپنی ’مادن‘ مشترکہ طور پر جدہ میں تانبے کا ایک پراجیکٹ چلاتی ہے۔

’پبلک انویسٹمنٹ فنڈ‘ توانائی کی منتقلی کے منصوبوں کی فنڈنگ کی مہم کے طور پر دنیا بھر میں تانبے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔

فرسٹ کوانٹم منرلز میں کمپنی کی دلچسپی کے بارے میں سوال پر مارک برسٹو نے کہا کہ بیرک اپنی پیداوار کو باضابطہ طور پر بڑھاتی رہے گی اور اس کے حصول کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ہمیں فرسٹ کوانٹم کا مشورہ دیتے ہیں لیکن ہمارے شیئر ہولڈرز گولڈ بلز ہیں، لہذا میں نہیں جانتا کہ یہ افواہ کہاں سے آئی ہے، یہ یقینی طور پر ہم نہیں ہیں لیکن اس نے یقینی طور پر ان کے حصص کو بڑھانے میں مدد کی۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024