• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

پاک-بھارت کھلاڑیوں کی دوستی پر گمبھیر کی تنقید، شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

شائع September 8, 2023
— فائل فوٹو: ٹوئٹر
— فائل فوٹو: ٹوئٹر

ایشیا کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کے درمیان دوستی اور گھلنے ملنے کی وائرل تصاویر پر بھارتی سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر کے تبصرے اور سخت تنقید کے بعد پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ردعمل دے دیا۔

2 ستمبر کو ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے گھلنے ملنے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔

تصاویر میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی قومی کھلاڑی شاداب خان، بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے تھے۔

پاک بھارت میچ میں بارش کے وقفے کے دوران بھارتی کھلاڑی قومی کھلاڑیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں بات چیت کر رہے تھے۔

اسی حوالے سے 41 سالہ سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے موجودہ بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچز میں بھارتی کھلاڑیوں کا مخالف کھلاڑیوں سے دوستانہ رویہ بالکل نہیں ہونا چاہیے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی کھلاڑی نے کہا تھا کہ ’نیشنل ٹیم کے لیے کھیلتے ہوئے دوستی کو میدان سے باہر چھوڑ کر آنا چاہیے، میدان میں سنجیدہ انداز اپنانا چاہیے، دوستی میدان سے باہر رکھنی چاہیے، مخالف کھلاڑیوں کو آنکھوں میں غصے کے ساتھ دیکھنا چاہیے، میچ کے بعد آپ دوستیاں نبھا سکتے ہیں۔ ’

گوتم گمبھیر نے مزید کہا تھا کہ ’میدان میں جب آپ کھڑے ہوتے ہیں تو وہ گھنٹے بڑے ضروری ہوتے ہیں، جس میں آپ صرف اپنی ہی نہیں بلکہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا تھا کہ آج کل حریف ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی پیٹھ تھپتپاتے ہیں اور گپ شپ کرتے ہیں، چند سال پہلے تک ایسا نہیں تھا، اب ایسا لگتا ہے جیسے آپ دوستانہ میچ کھیل رہے ہو۔

شاہد آفریدی کا ردعمل

گوتم گمبھیر کے تبصرے پر پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے اور جو کھلاڑی اپنے ممالک کی نمائندگی کرتے ہیں انہیں ایک دوسرے کا احترام بھی کرنا چاہیے اور اچھی مثال قائم کرنی چاہیے۔

شاہد آفریدی نے گوتم گمبھیر کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ ’یہ ان کی رائے ہے، میں گوتم سے مختلف سوچتا ہوں، بطور کرکٹرز، ہم صرف کھلاڑی نہیں ہیں، دنیا بھر میں ہمارے مداح ہیں، اس لیے اپنی دوستی سے محبت اور احترام کے پیغام کو فروغ دینا ضروری ہے، ہاں میدان پر غصہ ہوتا ہے لیکن میدان سے باہر بھی زندگی ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024