• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کراچی سمیت دیگر شہروں میں 11، 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی

شائع September 22, 2023
کراچی کے اضلاع میں مختلف دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی—فائل/فوٹو: ڈان
کراچی کے اضلاع میں مختلف دنوں میں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی—فائل/فوٹو: ڈان

حکومت سندھ نے کراچی سمیت دیگر 4 شہروں میں ربیع الاول کے جلوس کے دوران 28 اور 29 ستمبر کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی پولیس چیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ صوبے بھر میں ربیع الاول کے دوران کسی قسم کے ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ حکومت سندھ نے دفعہ 144 (6) کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع اور زونز میں موٹرسائیکل/اسکوٹر کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی ہے۔

پولیس کو دی گئی ہدایات کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی کراچی کے تین اضلاع وسطی، شرقی اور جنوبی میں ہوگی، ضلع وسطی میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

کراچی کے ضلع شرقی میں 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، جنوبی زون میں بھی 7، 8، 11 اور 12 ربیع الاول کو پابندی برقرار رہے گی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاوہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر بھٹو اور حیدرآباد میں بھی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق خواتین، 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ شہری، صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار وردی میں اور اہم سروسز کے اہلکاروں پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پولیس اسٹیشنز کو تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت سیکشن 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں شکایت درج کرنے کا اختیار ہوگا۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر بروز جمعہ کو عید میلاد النبی (12 ربیع الاول) ہوگی اور اس مناسبت سے کراچی سمیت مختلف شہروں کو جلوس نکالے جاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024