• KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm
  • KHI: Zuhr 12:29pm Asr 5:07pm
  • LHR: Zuhr 11:59am Asr 4:45pm
  • ISB: Zuhr 12:05pm Asr 4:53pm

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر تک توسیع

شائع October 1, 2023
نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی
نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے — فائل فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے ایک ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا تاکہ ابتدائی ڈیڈ لائن تک ٹیکس گوشوارے جمع کرنے سے قاصر رہ جانے والے ٹیکس دہندگان کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئی ڈیڈ لائن 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے، اس کا مقصد ان افراد کو سہولت دینا ہے جو 30 ستمبر کے مقررہ وقت کے اندر اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے سے قاصر رہے۔

یہ فیصلہ اس بات کو یقینی بنانے کے اقدام کے طور پر سامنے آیا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے اور کسی بھی ممکنہ جرمانے یا قانونی نتائج سے بچنے کے لیے مناسب مواقع فراہم کیے جائیں۔

ان لینڈ ریونیو سروس (آئی آر ایس) نے مالی سال 24-2023 کے لیے رات گئے ایک سرکلر نمبر 04 جاری کرکے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا۔

ادارے نے وضاحت کی کہ صنعت اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر ٹیکس دہندگان کی مدد کے لیے ڈیڈ لائن کو آگے بڑھایا گیا ہے۔

دریں اثنا ایف بی آر نے 30 ستمبر تک ٹیکس سال 2023 کے لیے تنخواہ دار، غیر تنخواہ دار افراد اور کمپنیوں کی ایسوسی ایشن سے 0.8 فیصد زیادہ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرلیے۔

ایف بی آر کو 30 ستمبر تک 18 لاکھ 90 ہزار ٹیکس ریٹرن جمع کروائے گئے جبکہ گزشتہ برس اسی مدت میں 18 لاکھ 75 ہزار ٹیکس گوشوارے جمع کروائے گئے تھے۔

گزشتہ برس مجموعی طور پر 48 لاکھ گوشوارے جمع کروائے گئے تھے جبکہ رواں برس ایف بی آر تاحال 29 لاکھ 10 ہزار گوشواروں سے پیچھے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 مئی 2025
کارٹون : 1 مئی 2025