• KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am
  • KHI: Fajr 5:09am Sunrise 6:25am
  • LHR: Fajr 4:37am Sunrise 5:58am
  • ISB: Fajr 4:41am Sunrise 6:04am

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے زخمی کندھے کی لندن میں سرجری

شائع October 4, 2023 اپ ڈیٹ October 5, 2023
فوٹو: اے اسپورٹس
فوٹو: اے اسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے اور بعد ازاں ورلڈ کپ سے بھی باہر ہوگئے تھے اور اب لندن میں ان کی سرجری ہوگئی ہے۔

ویب سائٹ ’اے اسپورٹس‘ کی رپورٹ کے مطابق لندن میں نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا میں نسیم شاہ کی سرجری کے بعد ویڈیو بھی وائرل ہوئی، جس میں وہ ہسپتال میں سرجری کے بعد اپنی مرحوم والدہ کو یاد کرکے رو رہے ہیں، نسیم شاہ اس دوران کہتے ہیں کہ وہ اپنی ماں کا فخر ہیں اور میری والدہ دنیا کی سب سے اچھی ماں ہیں۔

نسیم شاہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان اور بھارت کے درمیان 16 ستمبر کو کھیلے گئے میچ میں بھارتی اننگز کے 46 ویں اوور میں کندھے کی انجری کے سبب میدان سے باہر چلے گئے تھے۔

بعدازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی تھی کہ نسیم شاہ کو ایشیا کپ 2023 سے باہر کردیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو نسیم شاہ کی جگہ ورلڈ کپ 2023 کے لیے حسن علی کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔

بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے سپر فور راؤنڈ کے میچ میں نسیم شاہ دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ نسیم شاہ دو سے تین ہفتے کے اندر فٹ ہو جائیں گے اور ورلڈ کپ کے ابتدائی ایک دو میچوں کے سوا بقیہ ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو نے رپورٹ میں بتایا تھا کہ سی ٹی اسکین سے یہ ظاہر ہوا کہ نسیم کی انجری ابتدائی طور پر جو خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اس سے زیادہ خطرناک ہے جس کے نتیجے میں وہ ورلڈ کپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 3 اکتوبر 2024
کارٹون : 2 اکتوبر 2024