• KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm
  • KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm

پاکستان ٹیم کو کمزور نہیں سمجھ سکتے، ان کی بُری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا، جنوبی افریقی کپتان

شائع October 27, 2023
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ابتدائی میچز میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان اب بھی ان کی ٹیم کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کو گزشتہ تین میچز میں بھارت، آسٹریلیا اور افغانستان سے شکست ہوئی تھی، قومی ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف اپنا چھٹا میچ کھیلے گی۔

میچ سے قبل جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باوما نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے آج ہونے والے میچ کے لیے پلان ترتیب دیا ہے، اس کے علاوہ ہم نے پاکستانی ٹیم کی طاقت، کمزوریوں اور خطرات کو بھی جائزہ لیا ہے، ہم مخالف ٹیم کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک خطرناک ٹیم ہے اور ہم جانتے ہیں کہ وہ کسی بھی دن غیر معمولی کارکردگی دکھا سکتی ہے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اب تک اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیل سکی، ہوسکتا ہے کل وہ اپنی بہترین کرکٹ کھیلے اور اس کے لیے ہم تیار ہیں‘۔

جنوبی افریقا کے کپتان نے کہا کہ پاکستان کو ہم کمزور نہیں سمجھ سکتے، وہ ٹاپ 4کی ٹیم ہے، پاکستان ٹیم کی بری فارم کا ہمیں فائدہ ہوگا مگر ہمیں اچھا کھیلنا ہوگا، وہ ایک دن اگر خراب کھیلتی ہے تو اگلے روز بہت خطرناک بھی ہوتی ہے ۔

ٹیمبا باوما نے مزید کہا کہ ’ سچ پوچھیں تو ون ڈے کرکٹ میں پاکستان کے خلاف ہمارا کوئی اچھا ریکارڈ نہیں ہے لیکن پاکستان کی ٹیم کو جن چیلنجز کا سامنا ہے انہیں دیکھتے ہوئے ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنے پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

یاد رہے کہ 23 اکتوبر کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے ایک اور بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے پاکستان کو پہلی بار 8 وکٹوں سے بدترین شکست دی تھی۔

اس میچ کے بعد پاکستان کی ایونٹ کے سیمی فائنل تک رسائی پر ایک بار پھر گہرے بادل منڈلانے لگے ہیں۔

گرین شرٹس اب اپنا اگلا میچ آج یعنی 27 اکتوبر کو جنوبی افریقا، پھر 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش، 4 نومبر کو نیوزی لینڈ اور 11 نومبر کو انگلینڈ سے کھیلے گی، اگر وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں تو اب ان کے لیے تمام میچز جیتنا ضروری ہیں۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کے بقیہ میچز

27 اکتوبر - چنئی میں پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا

31 اکتوبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ بنگلا دیش

4 نومبر - بنگلورو میں پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ب

11 نومبر - کولکتہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان، شاداب خان، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، ایم وسیم جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، سلمان علی آغا

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024