• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کوئٹہ: مستونگ و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شائع December 15, 2023
زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق  ریکٹر اسکیل پر  اس کی شدت 9۔3 ریکارڈ کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 9۔3 ریکارڈ کی گئی—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع مستونگ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.9ریکارڈ کی گئی جس کے باعث لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ 18 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ ہوا، شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم کسی بھی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں، نہ ہی آفٹر شاکس محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں بھی بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں 4.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی گہرائی 41 کلومیٹر تھی جس کا مرکز بیلہ سے 56 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 31 اگست کو بلوچستان کے علاقے قلات میں 4.7 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، پی ایم ڈی کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کا کہنا تھا کہ قلات سے 15 کلومیٹر جنوب مشرق میں شام کو 5:37 بجے زلزلہ آیا، جس کی گہرائی 34 کلومیٹر تھی۔

واضح رہے کہ 7 مئی 2022 کو بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے اورناجی میں درمیانے درجے کی شدت کے زلزلے سے کم از کم 80 مکانات منہدم ہوگئے تھے جس سے 200 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024