• KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm
  • KHI: Zuhr 12:22pm Asr 4:41pm
  • LHR: Zuhr 11:53am Asr 4:09pm
  • ISB: Zuhr 11:58am Asr 4:13pm

کراچی: شارع فیصل پر واقع عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

شائع December 20, 2023
—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی
—فوٹو: ڈان نیوز ٹی وی

کراچی کی اہم شاہراہ شارع فیصل پر واقع پارسا ٹاور نامی عمارت میں لگنے والی آگ پر مکمل طور قابو لیا گیا ہے جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات 10 منزلہ عمارت کی آٹھویں منزل پر آگ بھڑک اٹھی تھی، عمارت میں کئی لوگ موجود تھے جنیں بحفاظت باہر نکال دیا گیا تھا۔

چیف فائربریگیڈ اشتیاق احمد خان کے مطابق دیکھتے ہی دیکھتے آگ 10ویں منزل تک پہنچ چکی تھی ابتدائی طور پر فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے رات 12 بجے بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پا لیا تھا لیکن ہوا کے باعث رات گئے دوبارہ آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

انہوں نے کہا کہ آگ پر قابو پانے اور کولنگ کےعمل کے بعد عمارت کےدفاترکےلوگ اندرداخل ہوئے،عمارت کے اندر اپنے دفاتر اور سامان چیک کرنے کے لیے جانے والے افراد نے کھڑکی دروازےکھولے، ہوا کےباعث کسی شعلےنے دوبارہ آگ پکڑی۔

چیف فائربریگیڈ کے مطابق فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیوں کی مدد سے رات گئے تک آگ بجھانے کا عمل جاری رہا اور اب آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں، تحقیقات جاری ہیں جبکہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے، کولنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد عمارت کو کلیئر قرار دیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024