• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:23am
  • LHR: Fajr 4:34am Sunrise 5:55am
  • ISB: Fajr 4:38am Sunrise 6:01am

مصطفی کمال نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

شائع December 20, 2023
مصطفی کمال نے کہا کہ  اللہ نے مجھے کام کرنا سکھایا ہے اور مجھے اس کی سمجھ بھی ہے۔ فوٹو اسکرین شاٹ
مصطفی کمال نے کہا کہ اللہ نے مجھے کام کرنا سکھایا ہے اور مجھے اس کی سمجھ بھی ہے۔ فوٹو اسکرین شاٹ

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) کے رہنما مصطفی کمال نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 242 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ کوئی بھی کراچی کی خدمت نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے گھروں پر جا کر ان کی خدمت کرنے کی کوشش کی، ایم کیو ایم کے اوپر جو نام تھا کہ صرف مہاجر کی پارٹی ہے اس تاثر کو ہم نے ختم کیا، ساری زبانیں بولنے والے ہمارے جھنڈے کے نیچے آچکے ہیں، اپنے حلقے کی بدحالی دیکھ کر آیا ہوں، یہاں دو مہینے کے بعد 1 گھنٹے پانی آتا ہے، کراچی تو کیا پورے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا گیا، 15سال سے حکمراں جماعت نے کچھ کام نہیں کرایا۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کی صوبائی اسمبلی 111 سے بھی ہم نے فارم جمع کرایا ہے، ضلع کیماڑی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن کا فارم جمع کرادیا۔

انہوں نے کہا کہ اللہ نے مجھے کام کرنا سکھایا ہے اور مجھے اس کی سمجھ بھی ہے، کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا، سابق حکمران دعویٰ کرتے ہیں کہ سندھ پر15سال میں 22 ہزار ارب خرچ کیے، ایم کیو ایم پاکستان سے زیادہ کوئی بھی کراچی کی خدمت نہیں کرسکتا، ہم نے کراچی میں پانی اور سیوریج کی لائنوں کا جال بچھایا،

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024